راشد نسیم نے مارشل آرٹس کیٹیگری میں بھارت سے ایک اور عالمی ریکارڈ چھین لیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: پاکستان کے محمد راشد نسیم نے مارشل آرٹس کیٹیگری میں اپنا 70 واں عالمی ریکارڈ بنا ڈالا جب کہ مجموعی طور پر ان کی اکیڈمی کے ریکارڈز کی تعداد 91 ہو گئی۔

بھارتی عالمی ریکارڈز کے دشمن راشد نسیم نے بھارتی ماشل آرٹس ماسٹر سجیت کمار کے ایک منٹ میں کہنی سے 279 اخروٹ توڑنے کے ریکارڈ کو 315 مرتبہ کہنی سے اخروٹ توڑ کرایک مرتبہ پھر اپنی برتری ثابت کردی، یہ ریکارڈ گنیز ریکارڈ آف ورلڈ کی انتظامیہ کو بھجوایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: راشد نسیم نے بھارت کے مارشل آرٹ ماسٹرپبھاکرریڈی کا ریکارڈ توڑدیا

راشد نسیم کے مطابق ان کا بھارتی ماسٹر اور ان کے شاگردوں سے زبردست مقابلہ جاری ہے، ون ٹو ون مقابلے میں انہوں نے اس بھارتی ٹیم کو پہلے بھی اٹلی میں شکست دی تھی، پہلی مرتبہ 195 مرتبہ کہنی سے اخروٹ توڑنے کے ریکارڈ کو پھباکر ریڈی نے 229 مرتبہ یہ عمل کرکے توڑا مگر میں نے 256 مرتبہ کہنی سے اخروٹ توڑ کردوبارہ عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام کریا، تاہم پبھاکر ریڈ کے شاگرد سجیت کمار نے 279 اخروٹ توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

مضبوط ارادوں کے مالک راشد نسیم نے اب ایک مرتبہ پھر بھارت کو عالمی ریکارڈ سے محروم کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، ایک منٹ میں کہنی سے 315 اخروٹ توڑنے والے راشد نسیم کا کہنا ہے کہ حکومتی سرپرستی کے بغیر 70 عالمی ریکارڈز بنانا میرے لیے کسی خواب سے کم نہیں، میرا ہدف 100 عالمی ریکارڈ بنانا ہے، امید ہے کہ اپنی بھرپور محنت اور قومی دعاوں سے میں اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہو جاوں گا.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
راشد نسیم نے مارشل آرٹس کیٹیگری میں بھارت سے ایک اور عالمی ریکارڈ چھین لیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!