tonga country

ایسا ملک جہاں کرونا کا پہلا کیس سامنے آگیا

نیوزی لینڈ کے قریب واقع ملک ٹونگا میں رواں ہفتے کرونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ سے ٹونگا واپس آنے والے شخص میں قرنطینہ کےدوران انفیکشن پایا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو اکتوبر میں مکمل ویکسین بھی لگائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ بحر الکاہل کے کنارے واقع یہ چھوٹا سا ملک ہے۔ ٹونگا ان چند خوش قسمت ممالک میں شامل تھا جو اب تک کرونا وائرس سے محفوظ ہیں۔

ٹونگا کے وزیر اعظم پوہیوا ٹیونیٹوا نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مرکزی جزیرے ٹونگا ٹاپو کے رہائشیوں کو کرونا کا پہلا کیس ریکارڈ کرنے کے بعد اگلے ہفتے ممکنہ لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹونگا کی کل آبادی 1 لاکھ 6 ہزار ہے۔ آبادی کا بڑا حصہ ٹونگاٹاپو کے مرکزی جزیرے پر آباد ہے۔ یہاں کی ایک تہائی سے بھی کم آبادی کو کووڈ-19 کے خلاف مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے۔

وطن واپسی کی پرواز میں ٹونگا کی اولمپک ٹیم کے ارکان موجود تھے، جو ٹوکیو گیمز کے بعد سے کرائسٹ چرچ میں پھنسے ہوئے تھے۔ اولمپکس کیلئے روانہ ہونے سے قبل کھلاڑیوں کو مکمل طو پر کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی تھی۔ نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ کرائسٹ چرچ سے پرواز سے پہلے متاثرہ شخص کا ٹیسٹ منفی آیا تھا، جہاں کرونا کے صرف 4 معلوم سامنے آئے ہیں اور ان سب کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں