rape

موٹر سائیکل پر دنیا گھومنے والی غیر ملکی خاتون بھارت میں زیادتی کا نشانہ بن گئی

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی رات بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع ڈمکا میں پیش آیا جہاں یہ جوڑا ایک خیمے میں رات گزارنے کے لیے رکا تھا۔ ملزمان نے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور اس کے شوہر کو زدوکوب کیا۔ بعد ازاں وہ اپنا سامان اور رقم لے کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ رات 11 بجے کے قریب گشت کرنے والی پولیس وین تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی اور اسے علاج کے لیے مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ اور اس کے شوہر نے کرماہاٹ کے قریب جنگلاتی علاقے میں کیمپ لگایا تھا۔

خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد منہ پر کالک مل کر گلیوں میں گھمایا گیا

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی گئی۔پولیس کے مطابق انہوں نے اجتماعی زیادتی کے الزام میں تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں