رفح: غزہ میں امداد کے لیے میدان میں جمع ہونے والی فلسطینی خواتین اور بچوں پر اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے 104 افراد شہید اور 760 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 104 فلسطینی شہید اور 760 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں اکثریت کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
14 ہزار فلسطینیوں کی شہادت کے بعد غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی شروع
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ امدادی سامان سے لدے ٹرک غزہ میں داخل ہوتے ہی داخل ہوگئے۔ بھگدڑ سے مدد کے منتظر شہری گر گئے اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے امدادی سامان کے منتظر فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے کی تردید کی۔
دوسری جانب مقامی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ان فلسطینیوں پر براہ راست گولیاں چلائیں جو امداد لینے کے لیے ٹرک کو گھیرے میں لے رہے تھے۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 60 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف خواتین اور بچے ہیں۔