Category: کورونا

Corona Virus in Mandi Bahauddin

  • منڈی بہاؤالدین، گجرات اور کھاریاں کو ملانے والی سڑکیں بند

    منڈی بہاؤالدین، گجرات اور کھاریاں کو ملانے والی سڑکیں بند

    تمام موٹرویز کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ مرید کے پر کنٹینر لگا کر روڈ بند کر دیا گیا۔ دریائے جہلم تینوں پل بند . سرائے عالمگیر، کھاریاں، گجرات، منڈی بہاوالدین، میرپور سے آزاد کشمیر کو ملانے والے تمام زمینی راستے بند کر دے گئے۔

    گجرات وزیر آباد چناب ٹول پلازہ کو بھی مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔گوجرانوالہ لاہور موٹر وے انٹرچینج (واہنڈو) بھی بند کر دی گئی. گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کو بھی کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا۔

    آؤٹ آف ڈسٹرکٹ تمام آنےجانے والے تمام چھوٹے بڑے راستے بند کر دیے گئے ہیں اس لئیےسفر کرنے سے گریز کریں پریشانی سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔

  • پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے نے محبوبہ کو قتل کر کے خود کو گولی مار لی

    پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے نے محبوبہ کو قتل کر کے خود کو گولی مار لی

    منڈی بہاؤالدین محلہ شفقت آباد علاقہ تھانہ سٹی میں قتل کی لرزا خیز واردات! پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے نے محبوبہ کو قتل کر کے خود کو گولی مار لی.

    تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین محلہ شفت آباد ڈاکٹر عثمان اکبر والی گلی میں لڑکے نے لڑکی کو فائر مار کر بعد میں خود کو فائر مار لیا. لڑکی موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ لڑکا زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جسے بعد میں گجرات ریفر کردیا گیا.

    دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے. پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کردیا

  • Dengue outbreak continues in Punjab with 219 new cases.

    Dengue outbreak continues in Punjab with 219 new cases.

    Punjab continues to be in the grip of dengue outbreak, as 219 new cases were recorded here on Friday. According to the latest data from the Health Department, a total of 11,188 confirmed cases of dengue have been reported in 36 districts of Punjab this year.

    Lahore leads with 4,868 cases, followed by Rawalpindi with 2,450, Multan with 1,110, Faisalabad with 557, and Gujranwala with 1,043 cases. The situation continues, 83 more dengue cases were reported in Lahore, 24 in Rawalpindi, 23 in Multan, 41 in Gujranwala, 28 in Faisalabad, four in Sahiwal, three in Sialkot and three in Wahari.

    Meanwhile, one case each of dengue was reported in Sheikhupura, Attock, Narowal, Okara, Khanewal, Bahawalpur, Toba Tek Singh and Mandi Bahauddin in 24 hours. At present, 146 dengue patients are under treatment in various hospitals across Punjab, of which 91 are under treatment in district hospitals of Lahore.

    read this in urdu

  • 24 گھنٹے صوبے بھر میں 219 میں نئے مریضوں کی ڈینگی کی تصدیق

    24 گھنٹے صوبے بھر میں 219 میں نئے مریضوں کی ڈینگی کی تصدیق

    24 گھنٹے صوبے بھر میں 219 میں نئے مریضوں کی ڈینگی کی تصدیق. منڈی بہاﺅالدین میں ڈینگی کا ایک نیا مریض سامنے آیا

    لاہور( آئی این پی) گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 219 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 83 ، گوجرانوالہ میں 41، فیصل آباد میں 28، راولپنڈی 24 ، ملتان میں 23 ، ساہیوال میں 4، سیالکوٹ اور وہاڑی میں 3،3 جبکہ شیخوپورہ، اٹک، نارووال، اوکاڑہ، خانیوال، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور منڈی بہاﺅالدین میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

    سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 146 مریض زیر علاج ہیں۔

  • شادی سے قبل لڑکا و لڑکی کے ٹیسٹ کروانا انتہائی ضروری ہے، ڈاکٹر محمد اسلم

    شادی سے قبل لڑکا و لڑکی کے ٹیسٹ کروانا انتہائی ضروری ہے، ڈاکٹر محمد اسلم

    نیشنل تھیلیسیمیا پریونشن ڈے، حکومتی سطح پر آگاہی کیلئے اقدامات کی اشد ضرورت ہے، شہریوں کی دہائی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں تھلیسیمیا جیسے جان لیوا مرض سے بچاؤ کا قومی دن منایا گیا۔

    ملک وال (نامہ نگار) اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے کِپس کالج کے پرنسپل غلام نبی، طلباء عبداﷲ احد، حاشر ظہیر، طالبات مہروش، تلبیہ زہرہ سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا ایک جان لیوا مرض ہے۔ اس میں مبتلا افراد ہر لمحہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہتے ہیں۔

    حکومت کو اس سے آگہی کیلئے وسیع پیمانے پر ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے تو دوسری طرف بطور ذمہ دار شہری ہم پر بھی فرض ہے کہ ہم اس میں مبتلا افراد کو زندگی کی جانب لانے کیلئے اپنے حصے کی شمع جلائیں اور صحت مند افراد اپنے خون کا عطیہ کریں۔

    اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اسلم کا کہنا تھا کہ اس سے بچاؤ کیلئے شادی سے قبل لڑکا و لڑکی کے ٹیسٹ کروانا انتہائی ضروری ہے تاکہ مستقبل میں بچے اس خطرناک بیماری میں مبتلا نہ ہوں۔

  • Dengue outbreak continues in Punjab with 168 new cases

    Dengue outbreak continues in Punjab with 168 new cases

    The health department said that 168 new cases were reported in the province on Thursday. A total of 4,999 confirmed dengue cases have been reported in Punjab this year.

    Lahore tops the list with 1,953 cases, followed by Rawalpindi with 1,404 cases. Multan with 583, Faisalabad with 226 and Gujranwala with 225 cases.

    The situation remains alarming with 46 more dengue cases reported in Lahore, 64 in Rawalpindi, 21 in Multan, 5 in Faisalabad and 12 in Gujranwala. While two cases each were reported from Sheikhupura, Chakwal, Sargodha, Khanewal and Lodhran. One new dengue case was confirmed in Kasur, Muzaffargarh, Sialkot, Narowal, Gujrat, Sahiwal, Okara, Mandi Bahauddin, Wahari and Bhakkar at the same time.

    At present, 129 dengue patients are under treatment in various hospitals across Punjab, of which 50 are admitted in Lahore hospital alone. Punjab Health Secretary Ali Jan Khan has made a compelling appeal to citizens to keep their surroundings clean and dry as an important preventive measure against dengue fever.

  • An epidemic of conjunctivitis spread in Mandi Bahauddin

    An epidemic of conjunctivitis spread in Mandi Bahauddin

    A sudden outbreak of conjunctivitis has engulfed the residents of Mandi Bahauddin, adding to the health challenges facing the city.

    With more than a hundred new cases being reported at DHQ Hospital every day, medical authorities are urging citizens to take precautions to prevent the spread of eye infections.

    Dr. Sarfaraz Latif, in-charge of the eye department at DHQ Hospital, warned that the only way to stop the epidemic from spreading further is through strict precautions. Dr. Sarfraz Latif explained, “The duration of the epidemic in infected patients is usually 3 to 4 days.

    “Conjunctivitis is highly contagious and can spread easily through direct contact or contaminated surfaces. Therefore, it is very important for those affected to wash their eyes frequently and practice social distancing.”

    Symptoms of conjunctivitis include redness, itching, discharge and tearing of the eyes. Although it is not generally considered a serious condition, the ease with which it spreads through communities requires strict precautions.

  • منڈی بہاؤالدین میں منکی پاکس کا کیس رپورٹ

    منڈی بہاؤالدین میں منکی پاکس کا کیس رپورٹ

    منڈی بہاؤالدین سے منکی پاکس کیس رپورٹ، نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ نے منکی پاکس کے تیسرے کیس کی تصدیق کردی۔ مریض بیرون ملک سے سفر کے بعد پاکستان آیا تھا۔

    منڈی بہاؤالدین کے مریض کی حالت خراب ہونے پر اس کا چیک اپ کرایا گیا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین کی ٹیم نے نمونہ این آئی ایچ اسلام آباد بھجوا دیا۔ این آئی ایچ نے منکی پوکس کیس کی تصدیق کر دی۔

    وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے، مریض نے گھر میں آئسولیشن لے رکھا ہے۔ وزیر صحت پنجاب نے کہا ہے کہ ہم پنجاب کی لیب سے مریض کا دوبارہ ٹیسٹ کر رہے ہیں، اس وقت پنجاب میں منکی پوکس کے سات مشتبہ کیسز ہیں۔

  • بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

    بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

    کراچی: کورونا پھیلاؤ روکنے کے لئے وفاقی وزارت صحت نے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ، بیرون ملک سے آنے والی فلائٹس کے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوبارہ اسکریننگ کا فیصلہ دنیا بھر میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کے تناظر میں کیا گیا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں: چین میں کورونا وبا کی نئی لہر؛ مزید 31 ہزار کیسز رپورٹ

    اس حوالے سے وفاقی وزارت صحت کے ادارے بارڈر ہیلتھ سروسز کے ڈاریکٹر نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکر یننگ دوبارہ شروع کرنے کی تحریری ہدایت جاری کردی جس کے تحت ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی سخت نگرانی کی جائے گی ۔

    بارڈر ہیلتھ سروسز نے ہدایت دی ہے کہ کورونا خدشات والے مشتبہ مسافروں کا فوری طور پر ایئر پورٹ ہیلتھ سروس کا عملہ ریپڈ ٹیسٹ کرے گا اور ہر فلائٹ کے دو فیصد مسافروں کی ہر صورت اسکر یننگ جائے ۔ اس کے علاوہ سی اے اے اور ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس کو بارڈر ہیلتھ سروس عملے کی معاونت کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔

    دوسری جانب بعض ممالک میں کورونا وائرس کی نئی اقسام سامنے آنے کے معاملے پر بارڈر ہیلتھ سروسز نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو مراسلہ جاری کردیا ہے ۔

    مراسلے میں بتایا گیا کہ تمام ملکی ایئر پورٹ پر مسافروں کی اسکر یننگ کا عمل سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، بیرون ملک سے آنے والے مشتبہ شخص کی فوری طور پر اسکر یننگ کی جائے اور انٹرنیشنل ایرائیول لاؤنج میں فیومیگیشن کا خاص خیال رکھا جائے۔

  • چین میں کورونا وبا کی نئی لہر؛ مزید 31 ہزار کیسز رپورٹ

    چین میں کورونا وبا کی نئی لہر؛ مزید 31 ہزار کیسز رپورٹ

    بیجنگ: چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر سے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ حکام نے متعدد نئی پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ میں ہیلتھ کمیشن نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 31 ہزار سے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ کیے۔ مذکورہ تعداد وبائی امراض کے ابتدائی دنوں کے افراتفری کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

    حکام نے بتایا کہ کیسز کی تعداد 31 ہزار 444 ریکارڈ کی گئی اور یہ تعداد 13 اپریل کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے جب تجارتی مرکز شنگھائی میں دو ماہ کے لیے لاک ڈاؤن لگادیا گیا تھا۔ دریں اثنا شنگھائی نے اعلان کیا کہ شہر آنے والے مسافروں کو پانچ دن تک ریستوران یا دکانوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔