کیا آپ جانتےہیں اب دنیا کا امیرترین شخص کون ہے؟

برقی گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے ایمازون کے مالک جیف بیزوس کو پیھجے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزار اپنے نام کرلیا۔ مسک الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے اکثریتی شیئرز کے مالک ہیں اور گزشہ سال ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتوں میں اضانے کا انہیں بہت زیادہ فائدہ ہوا، امریکی ٹی وی چینل سی این بی سی کے مطابق مسک کی دولت کی مالیت 185 بلین ڈالرز ہیں۔

ٹیسلا کے لیے سال 2020 بہت اہم تھا جب اس نے پیداوار کو بڑھایا ، نئی فیکٹریاں لگائیں اور منافع کمایا اور اسے معتبر ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں شامل کیا گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں صبح ہونے والی ٹریڈنگ میں ٹیسلا کے حصص 6.3 فیصد اضافے کے ساتھ 803.78 ڈالر پر پہنچ گئے، جس سے سٹاک مارکیٹ میں کمپنی کی کیپٹلائزیشن 750 ارب ڈالر سے اوپر چلی گئی

اپنا تبصرہ لکھیں