منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 16 دسمبر 2020) منڈی بہاوالدین اور اسکے گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ. آج منڈی بہاوالدین اور اسکے گردونواح میں شدید دھند نے اپنے ڈیرے ڈال لئے جس کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہے. ٹریفک کی روائی بھی متاثر.
منڈی بہاوالدین میں آج کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ دہنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق منڈی بہاوالدین میں سردی کی لہر مزید 3 روز تک جاری رہے گی ۔