water theft

منڈی بہاءالدین میں نہری پانی چوری کرنے کیخلاف مہم کا آغاز

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 13مئی 2022) ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے ضلع بھر میں نہری پانی چوری پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپناتے ہوئے بھر پور مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں قائم کمیٹیوں کو فعال کرنے ‘ سرویلنس کو بہتر بنانے او راس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے ایکشن کی رپورٹ ان کے دفتر میں بھجوانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے نہری پانی چوری کی روک تھام کیلئے پولیس کو انتظامی اداروں کی مکمل معاونت کرنے اور تاوان کی وصولی کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے تمام تراقدامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

وہ نہری پانی چوری پر اب تک کی پیش رفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں اے ڈی سی آرڈاکٹر احسان الحق ضیاء، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد اقبال،ایکسیئن ، ایس ڈی اواور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کی نہروں میں پانی کی صورتحال او رکمی کے علاوہ آئندہ فصلوں کیلئے پانی کی ضرورت کی تمام تر تفصیلات بھی طلب کیں۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ ضلع میں پانی چوری پر کارروائیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں