ملک وال(نامہ نگار)کورونا ویکسین لگوانے جانے والے میاں بیوی کو دو ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے لوٹ لیا
تفصیلات کیمطابق نواحی گاؤں کاہنہ کا رہائشی مظہر گوندل اپنی بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر کورونا ویکسین لگوانے ملکوال جا رہا تھا کہ ڈیرہ دیوان شمیم کے قریب دو مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روک کر موٹر سائیکل، 21سو نقدی، موبائل اور بٹوہ چھین کر فرار ہو گئے.
ے بٹوہ میں شناختی کارڈ ، نقدی، ڈرائیونگ لائسنس اور موٹرسائیکل کے کاغذات بھی تھے متاثرہ شخص نے بتایا کہ ملکوال پولیس کو درخواست دیدی ہے تاہم ابھی تک پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا