ریاض: سعودی عرب کے ایک گھر میں شیر نے اپنے ہی مالک پر حملہ کرکے ہلاک کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں پالتو شیر نے اپنے مالک پر حملہ کرکے گردن دبوچ لی۔ ہمسائیوں کی اطلاع پر پولیس اور وائلڈ لائف کے اہلکار پہنچے۔ اہلکاروں نے مالک کو شیر کے جبڑے سے چھڑا لیا تاہم اس دوران مذکورہ شخص کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ شیر کو وائلڈ لائف کے اہلکار اپنے ہمراہ رہ گئے۔
سعودی عرب میں جنگلی جانوروں کی گھر میں پرورش پر پابندی عائد ہے لیکن اس کے باوجود گھروں میں شیروں کا پالنے کا رجحان عام ہے۔ پالتو شیر کے حملے میں ہلاک ہونے والے شخص کا نام اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی