Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

  • منڈی بہاءالدین
  • ریٹ لسٹ
  • میرا گائوں
  • قومی
  • موسم

ترکی نے اسرائیل کے لیے اپنا سفیر مقرر کردیا

Written by

www.mbdinnews.com

in

دنیا بھر سے خبریں

انقرہ: ترکی نے 2 سال بعد اسرائیل کے لیے اپنا سفیر مقرر کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی نے 2 سال بعد اسرائیل کے لیے اوفوک اولوتاش کو اپنا نیا سفیر مقرر کردیا ہے تاہم اس حوالے سے ترک حکومت کی جانب سے سرکاری طور پر اعلان جلد متوقع ہے جب کہ اسرائیل نے ابھی تک ترکی میں اپنا سفیر بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق ترک حکومت کی جانب سے اسرائیل کے لیے 2 سال بعد سفیر تعینات کرنے کا مقصد اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سمیت نئے امریکی صدر جو بائیڈن اور امریکی انتظامیہ سے تعلقات کو بہتر کرنا ہے جو 2018 کے بعد سے تناؤ کا شکار تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مراکش نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرلیا

40 سالہ اوفوک اولوتاش ترک وزارت خارجہ میں اسٹریٹجک ریسرچ سینٹر کے چیئرمین اور ترکش تھنک ٹینک سیتا فاؤنڈیشن کے سربراہ بھی ہیں جنہوں مشرق وسطیٰ سے متعلق متعدد پالیسی پیپرز تحریر کیے ہیں، اس کے علاوہ اوفوک اولوتاش فلسطینیوں کے حامی اور ایران سے تعلقات سے متعلق ماہر سمجھے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ 2018 میں امریکا کی جانب سے سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی پر احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 68 فلسطینیوں کو شہید اور 3 ہزار کو زخمی کردیا تھا جس کے بعد ترکی نے اپنا سفیر فوری طور پر واپس بلاتے ہوئے اپنے ملک سے اسرائیلی سفارت کار کو چلے جانے کا حکم دیا تھا

←حکومت نے سال2021 میں گزٹیٹڈ چھٹیوں کا کیلنڈر جاری کردیا
ملک میں بڑھتی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ضروری ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر→

Comments

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

More posts

  • ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    June 14, 2025
  • اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    June 14, 2025
  • شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    June 13, 2025
  • شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    June 13, 2025

Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

Mandi Bahauddin News | Mbdin News | Mandi News | ضلع منڈی بہاؤالدین نیوز | Malakwal News | Malikwal News | Phalia News | Mandi Bahauddin weather | weather mandi bahauddin | Mandi Bahauddin latest news | Mandi Bahauddin newspaper | منڈی بہاءالدین کا موسم |

Designed by Mozzam Riaz