ٹوکیو: ٹوکیو پیرالمپکس میں پاکستان کے حیدرعلی نے گولڈ میڈل جیت لیا۔
گوجرانوالہ کے حیدر علی نے ٹوکیو میں جاری میگا ایونٹ میں ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا، حیدرعلی نے پانچویں باری میں55.26 میٹر تھرو کی جب کہ یوکرین کے مائی کولا زیب نائک نے سلور اور برازیل کے ٹیکسیرا ڈی سوزا نے برانز میڈل جیتا۔
It's #Gold for #PAK! F37 discus thrower Haider Ali wins his country's first medal of the Games!
His throw of 55.26m is a personal best and almost three metres longer than second place! #Tokyo2020 #Paralympics #ParaAthletics pic.twitter.com/SD3rO1qlaF
— Paralympic Games (@Paralympics) September 3, 2021
حیدر علی کی دائیں ٹانگ پیدائشی طور پر بائیں ٹانگ سے پتلی اور چھوٹی ہے، وہ اس سے پہلے 2 بار لانگ جمپ میں میڈل لے چکے ہیں۔ انہوں نے 2008 کی بیجنگ پیرالمپکس میں سلور اور ریو پیرا لمپکس 2016 میں برانز میڈل جیتا تھا.
