نیوزی لینڈ کو پہلی بار بنگلہ دیش سےہوم گراؤنڈ پر شکست

new zeeland v Bangladesh
Share

Share This Post

or copy the link

بنگلہ دیش نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کردیا۔ بنگلہ دیش نے دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست کا مزا چکھنے والی بنگلادیشی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کم بیک کیا اور کیویز کو ڈھیر کردیا۔ ماؤنٹ مونگانوئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کیویز نے ہوم گراؤنڈ پر 328 رنز بنائے جس میں ڈیون کانوے کی 122 رنز کی اننگز کے علاؤہ ہنری نکلس 75 اور ول ینگ 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن، شرف الاسلام نے 3،3 جبکہ مومن الحق نے دو وکٹیں حاصل کیں تھی۔ پہلی اننگز میں بنگلہ دیش نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور کیویز کے سامنے 458 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، پہلی اننگز کے اختتام پر بنگال ٹائیگرز حریف ٹیم کے خلاف 130 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی ۔

دوسری اننگز میں کیوی ٹیم کا کوئی بلےباز مزاحمتی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا، ول ینگ 69 جبکہ روس ٹیلر 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ نیوزی لینڈ 169 رنز بناسکی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے دوسری اننگز میں عبادت حسین نے جارحانہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں لیں اور بنگال ٹائیگرز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ بنگلہ دیش نے محض 40 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور تاریخ میں پہلی بار نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں شکست کا مزا چکھایا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
نیوزی لینڈ کو پہلی بار بنگلہ دیش سےہوم گراؤنڈ پر شکست

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!