معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ابوظہبی: نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر کلیرنس سیڈورف نے اسلام کے آفاقی پیغام سے متاثر ہوکر اللہ کی وحدانیت اور نبی آخری الزماں ﷺ کی رسالت کا اقرار کرتے ہوئے کلمہ پڑھ لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیمپئنز لیگ کی تاریخ میں 3 مختلف کلبز کے ساتھ ٹرافی جیتنے والے دنیا کے واحد فٹبالر کلیرنس سیڈورف نے اسلام قبول کرنے کا اعلان انسٹاگرام کی پوسٹ کے ذریعے کیا۔ انسٹاگرام پر اسٹار فٹبالر کلیرنس سیڈورف نے اہلیہ صوفیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسلام قبولیت پر ملنے والی نیک خواہشات اور پیغامات کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔

اپنی پوسٹ میں کلیرنس سیڈورف نے اعتراف کیا کہ اسلام کی آگہی میری ایرانی نژاد اہلیہ صوفیہ نے دی اور اب میں دنیا بھر کے تمام مسلمان بہن بھائیوں کے خاندان میں شامل ہوگیا ہوں۔ فٹبالر کلیرنس سیڈورف کی اہلیہ صوفیہ نے بھی انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے اسلام قبول کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس خاص اور خوبصورت لمحے کا حصہ ہونے پر فخر ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!