market timing in punjab today 2022

منڈی بہاءالدین میں ماڈل بازار بنانے کیلئے کام جلد شروع کیا جائے گا

لاہور: پنجاب حکومت نے کابینہ کی منظوری کے بعد محمد افضل کھوکھر کو پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ محمد افضل کھوکھر کو اس عہدے پر 2016 سے 2018 اور دوبارہ 2022 میں تعینات کیا گیا ہے، انہوں نے اپنے گزشتہ دور میں ماڈل مارکیٹ کی بہتری کے لیے خدمات سرانجام دی ہیں۔ جس میں نہ صرف مارکیٹوں کی توسیع بلکہ نئی منڈیوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔

رمضان المبارک میں محمد افضل کھوکھر نے پنجاب بھر کے ماڈل بازاروں کا خود دورہ کیا اور یہاں یہ بات قابل رشک ہے کہ وہ یہ تمام خدمات بغیر کسی سرکاری معاوضے اور پروٹوکول کے سر انجام دے رہے ہیں۔ ماڈل بازار حکومت پنجاب کی طرف سے عوام کی خدمت کیلئے ایسا منصوبہ ہے جس میں بنیادی ضرورت اشیا خوردونوش کی فراہمی نہ صرف ڈی سی کے مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہیں بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے کہ صاف ستھرے اور محفوظ ماحول کے اندر تمام سہولیات عوام کو مہیا کی جائیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے خصوصی ہدایت کی ہے کہ ماڈل بازاروں کا دائرہ کار پنجاب کے تمام اضلاع تک وسیع کیا جائے جس پر محمد افضل کھوکھر نے وزیر اعلیٰ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اپنی ماڈل بازار انتظامیہ کی ٹیم کے ساتھ مل کرماڈل بازاروں کا دائرہ کار 24 اضلاع سے بڑھا کر پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیل سطح تک وسیع کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور اسی مرحلے میں شامل نئے بنائے جانے والے بازاروں میں مظفرگڑھ، پتوکی اور منڈی بہاؤالدین سر فہرست ہیں جن پر بہت جلد تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں