منڈی بہاءالدین: بارش کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے سے 8 افراد زخمی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو پنجاب کے ترجمان کے مطابق زیادہ تر حادثات دیواریں اور چھتیں گرنے کے باعث پیش آئے۔

ترجمان کے مطابق گوجرانوالہ میں بارش کے دوران چھت اور دیوار گرنے کے 8 مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ جبکہ بارش اور کرنٹ لگنے کے 3 الگ الگ واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ کامونکی میں انڈر پاس میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر ایک بچہ بھی جان کی بازی ہار گیا۔

پاکپتن میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جب کہ ساہیوال کے علاقے کوٹ خادم علی شاہ میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ہڑپہ میں دکان کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

لاہور کے علاقے گلشن راوی کے قریب مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے جب کہ منڈی بہاؤالدین کے مختلف دیہات میں بارش کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔

خان بابا روڈ الجنت چوک بہاولنگر کے قریب شیڈ گرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ سیالکوٹ میں ٹی آر کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔ مری اور کہوٹہ میں جزوی لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو پنجاب کے ترجمان فاروق احمد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کمزور اور خستہ حال عمارتوں سے دور رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاءالدین: بارش کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے سے 8 افراد زخمی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!