پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی وارننگ کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا

flood warning in punjab
Share

Share This Post

or copy the link

پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی وارننگ کے لیے ڈرون سے مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی لہروں کی آمد کی نشاندہی ممکن ہو سکے گی۔

پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تریمو بیراج پر ڈرون نگرانی کے دوران پانی کی سطح نارمل پائی گئی۔ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں پانی کی سطح کی ڈرون مانیٹرنگ بھی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ کے دوران پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈ سدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ کے ذریعے پانی کے بہاؤ کا اندازہ لگایا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ پر ڈرون نگرانی کے دوران پانی کا بہاؤ 174000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی پانی کی نگرانی کی گئی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی وارننگ کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!