ٹرانسپورٹرز نے منڈی بہاؤالدین سے لاہور کا کرایہ 1220 روپے کر دیا، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کو شہریوں نے مسترد کر دیا44
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی بھی شہریوں کو ریلیف نہ دے سکی۔ حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 سے 15 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اصل کرایہ وصول نہیں کیا جا سکا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک سال میں کرایوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ اب 100 روپے یا 200 روپے کم کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب تک اشیائے ضروریہ سستی نہیں ہوں گی کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔
دوسری جانب ٹرانسپورٹ مالکان نے نئے کرایوں کی لسٹ بنا کر آویزاں کر دی۔ جس کے مطابق لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 750 روپے سے کم کر کے 700 روپے، سیالکوٹ کا کرایہ 800 روپے سے کم ہو کر 750 روپے، لاہور سے منڈی بہاؤالدین کا کرایہ 1220 روپے اور سرگودھا کا کرایہ 1150 سے کم ہو کر 1100 روپے رہ گیا۔
ٹرانسپورٹ کرایوں میں قدرے کمی کر دی گئی ہے۔ لیکن عوام کا مطالبہ ہے کہ مہنگائی کی شرح کو مجموعی طور پر کم کیا جائے۔