گرمی میں معمولی اضافے کے بعد محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد اور گر دو اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
چترال، دیر، سوات، شانگلہ ، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد،مانسہرہ، مردان،صوابی،چارسدہ،نوشہرہ، پشاور، باجوڑ، مہمند، خیبر، کوہاٹ، کرم، ہنگو،کرک،لکی مروت، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسمعیل خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ پوٹھوہار ریجن میں رات کے وقت چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اس دوران ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، بارکھان، لورالائی، کوہلو، سبی، کوئٹہ، چمن، قلعہ سیف اللہ، پشین اور زیارت میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔