منڈی بہاوالدین جمعہ محلہ ریلوے لائن میدان جنگ بن گیا درجنوں افراد کا خواتین اور ان کے اہل خانہ پر بدترین تشدد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی پولیس کارروائی سے گریزاں
منڈی بہاوالدین جمعہ محلہ ریلوے لائن پرانا رسول روڈ میدان جنگ بن گیا، محمد ارشد جو جمعہ محلہ کا رہائشی ہے کو مقامی رہائشی درجنوں افراد نے ڈنڈے سوٹوں اور تیز دھار آلہ سے مسلح ہو کر حملہ کر دیا خواتین مردوں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی
غربت کے نام پر شوہر نے ڈنڈوں اور سوٹوں کے وار سے بیوی کو قتل کر دیا
محمد ارشد کا کہنا تھا کہ وہ جمعہ محلہ میں کرایہ کے مکان میں رہتا ہے اس نے چھابڑی لگانے پر مزدوری کرنے کیلئے سامان لگایا تھا کہ اس کے ساتھ مکان کے مکینوں نے اس پر چھابڑی ختم کرنے کیلئے حملہ کر دیا اسے اور بیوی بچوں سمیت بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا لیکن ابھی تک پولیس کارروائی سے گریزاں ہے. محمد ارشد نے پولیس کے اعلی حکام سے داد رسی کی اپیل کی ہے.