rain in pakistan

محکمہ موسمیات نے اتوار سے پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی

دو مغربی ہوائوں کے سلسلے بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بالائی پنجاب کو متاثر کریں گی۔ مغربی ہواؤں کی دوسری لہر، جو مزید مضبوط ہوگی، اگلے ہفتے کے وسط تک گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا کو متاثر کرے گی۔

پنجاب میں زیادہ تر موسم ابر آلود رہے گا جس کی وجہ سے درجہ حرارت معمول سے بہت کم رہے گا۔ باغ، میرپور، کوٹلی اور راولاکوٹ سمیت آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں درمیانی بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ کشمیر، مظفرآباد ریجن میں جمعہ کی شام/دوپہر سے اتوار تک 20 سے 30 ملی میٹر بارش اور 7،000 فٹ سے اوپر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

راولپنڈی، اسلام آباد اور شمالی پنجاب میں اتوار سے اگلے ہفتے تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ جہلم، گجرات، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، اٹک، چکوال، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا اور تحصیل نور پور تھل سمیت خوشاب کے علاقوں میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ ان دنوں بعض علاقوں میں دھند جاری رہے گی۔ لیکن اس کی شدت میں کمی آئے گی۔

پنجاب کے وسطی علاقوں ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ساہیوال، وہاڑی، پاکپتن اور رحیم یار خان کے میدانی علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ پنجاب کے جنوبی علاقے زیادہ تر خشک لیکن سرد رہیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں