اساتذہ و کلیریکل سٹاف کی ضلع بھر میں ہڑتال، سکولز و دفاتر بند

Teachers and clerical staff strike across the district, schools closed
Share

Share This Post

or copy the link

اگیگا پنجاب کی کال پر منڈی بہاء الدین میں بھی پنجاب کے تمام اضلاع کی طرح احتجاجی مظاہرہ وریلی کا انعقاد ہوا۔ریلی میں ضلع کے ہزاروں مردو خواتین سرکاری ملازمین نے شرکت کی ۔ ریلی سوہاوہ سکول سے شروع ہو کر ڈی سی دفتر میں اختتام پذیر ہوئی ۔

احتجاج کے باعث ضلع بھر تمام دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہے ۔ احتجاج کے شرکاء نے حکومت کی ملازمین کش سرکاری پالیسیوں کی مذمت کی ۔ لیو انکیشمنٹ اور پینشن رولز میں ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے ان کو حسب سابق بحال کرنے کا مطالبہ کیا. قائدین اور مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مطالبات پورے ہونے تک اعلان شدہ شیڈول کے مطابق احتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے ۔

حکومت اپنی معاشی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے مقتدر اور خوشحال طبقات پر ٹیکسز لگائے جائیں ان کی مراعات بند کی جائیں اور مڈل کلاس کو سہولیات اور سب سڈی دی جائے تاکہ مایوسی کا خاتمہ ہو .احتجاجی مظاہرے میں پپلا، ایپکا، ریوینیو ڈیپارٹمنٹ ، ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن ،ایجو کیٹرز ایسوسی ایشن، ملازمین درجہ چہارم میونسپل ٹیچرز یونین ، و دیگر تنظیموں کے ساتھ ساتھ سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے قائدین

عبدالعزیز گجر، عتیق الرحمان، چوہدری مزمل تارڑ ، پنجاب ٹیچرز یونین منڈی بہاء الدین کے قائدین چوہدری احسن رضا گوندل، بنارس گجر، میاں اقبال،مناظر گوندل ،حافظ عبدالخالق گوندل ، مبشر فیض، فیصل گجر، ضیاء الاسلام،خلیل بجاڑ ، ایس ای ایس کے صدر افضل رانجھا نے اپنےسیکڑوں ساتھیوں سمیت بھرپور شرکت کی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اساتذہ و کلیریکل سٹاف کی ضلع بھر میں ہڑتال، سکولز و دفاتر بند

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!