Tag: DPO mandi bahauddin

  • پنڈی راواں: بچے کو قتل کرنے والا نامزد ملزم گرفتار، پولیس

    پنڈی راواں: بچے کو قتل کرنے والا نامزد ملزم گرفتار، پولیس

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین انور سعید کنگرا کی شاندار کاروائی. پنڈی راواں میں بچے کو قتل کرنے والا نامزد ملزم گرفتار، پولیس زرائع

    منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 25 اپریل 2022) تفصیلات کے مطابق پنڈی راواں گاؤں تھانہ میانہ گوندل میں بچے کی ھلاکت کے معاملہ پر ڈی پی او منڈی بہاوالدین کا فوری نوٹس۔ ایس ایچ او کا ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری. نامزد ملزم علی گرفتار۔

    مقتول اورنگزیب کی والدہ اور ملزم علی کے درمیان مبینہ طور پرلڑائی ھوئی تھی جس کی وجہ سے ملزم نے ماں سے بدلہ لینے کیلئے بچے کو قتل کیا۔ ملزم نے بچے کو بے دردی کیساتھ ندی میں ڈبو کے مارا۔ ملزم علی گرفتار.

  • ڈی پی او منڈی بہاءالدین کی قادرآباد میں کھلی کچہری

    ڈی پی او منڈی بہاءالدین کی قادرآباد میں کھلی کچہری

    انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب سردار علی خان کے ویژن کے مطابق تھانہ قادرآباد میں کھلی کچہری کا سلسلہ جاری، ڈی پی او منڈی بہاءالدین نے عوامی مسائل سنے اور انکے حل کے احکامات جاری کئیے

    منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 16 اپریل 2022) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی تھانہ قادرآباد میں کھلی کچہری، عوامی مسائل سنے اور موقع پر انکے حل کے احکامات جاری کیے. کھلی کچہری میں گردو نواح کے علاقہ کی عوام الناس سے درخواستیں موصول کر کے ان کے حل کے لئے فوری طور پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے اور کچھ درخواستوں کو موقع پر حل کر دیا گیا.

    کھلی کچہری میں سرکل پھالیہ کے ڈی ایس پی، ،ایس ایچ اوز، درخواست گزار، معززین شہر، میڈیا نمائندگان ،نمبرداران اور عوام الناس کی کثیرتعداد نے شرکت کی،ڈی پی اوانور سعید کنگرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصدپولیس اور عوام کے مابین فاصلوں کو ختم کرناہے.

    عوام الناس کے مسائل کو سنناان کا مناسب حل،بروقت کاروائی اور جلد از جلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے تاکہ عوام الناس کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچایا جا سکے ،عوام الناس کے لئے پولیس افسران کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں،عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے پولیس اپنے تمام تر وسائل اور اختیارات بروئے کار لارہی ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہ کی جائیگی.

    مزید برآں ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ضلع بھر سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ بعد ازاں عوام الناس اور پولیس نے افطاری کی جسکا اہتمام پولیس کی جانب سے کیاگیا۔

  • اسلام امن و سلامتی کا دین ہے ، جوصبرو تحمل، رواداری،اتفاق و اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، ڈی پی او

    اسلام امن و سلامتی کا دین ہے ، جوصبرو تحمل، رواداری،اتفاق و اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، ڈی پی او

    ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا ہے کہ علمائے کرام عوام میں ہم آہنگی، محبت و اخوت اور برداشت کو فروغ دے کر امن و سلامتی کی فضا برقرار رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں، ملک کو انتشار نہیں بلکہ ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں امن و امان کی فضا بر قرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء، مشائخ اور ذاکرین تعاون کریں ۔

    منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 30مارچ 2022) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین انور سعید کنگرا نے کہا ہے کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے ، جوصبرو تحمل، رواداری ،اتفاق و اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ، رمضان المبارک کے مہینے میں پولیس ، سکیورٹی ادارے، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، انجمن تاجران اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی معاونت سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پہلا روزہ 3 اپریل اور عیدالفطر 3 مئی کو ہوگی، رویت ہلال کونسل کی پیشگوئی

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، سی او ایم سیز، انچارج ریسکیو 1122، متعلقہ محکموں کے افسران، ممتاز علمائے کرام، اور انجمن تاجران کے رہنماﺅں سمیت دیگرزنے شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منڈی بہاﺅالدین کے علمائے کرام، مشائخ عظام اور زاکرین ہمیشہ محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں۔ یہی جذبہ رمضان کے دوران بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے رمضان میں کئے گئے ضلعی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت کے لئے ضلع بھر میں رمضان بازار قائم کئے گئے ہیں جہاں پر کم آمدنی والے افراد کو سستے داموں اشیاءخوردونوش فراہم کی جا رہی ہیں اور عوام الناس بالخصوصی کم آمدنی والے افراد کو حقیقی معنوں میں رمضان بازاروں سے ریلیف حاصل ہو رہا ہے ۔

    آج پھل، سبزی و گوشت کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں

    انہوں نے واضح کیا کہ گراں فروشوں اور زخیرہ اندوزوں کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔ڈی پی او انور سعید کنگرا نے کہا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علماء مل کر اپنے اندر اتفاق ،اتحاد و بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھیں اور برداشت اور رواداری کی مثبت سوچ کو فروغ دیں۔ ہم سب نے مل کر اس امن کو قائم رکھنا ہے۔

    انہوں نے نے علمائے کرام کو باور کروایا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اتحاد بین المسلمین اورمذہبی ہم آہنگی کی اس وقت شدید ضرورت ہے۔ کیونکہ ہمارے ملک و قوم کہ اندرونی و بیرونی دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم اور سازشوں کے ذریعے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ جسے ہم سب نے مل کر ناکام بنانا ہے اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور گزارشات پیش کیں۔

    ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔اس موقع پر علمائے کرام اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں امن کو فروغ دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ باہمی کوارڈینیشن کے ذریعے مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ اجلاس کے اختتام پر دعائے خیر بھی کرائی گئی۔

  • ڈی پی او منڈی بہاءالدین نے فرنٹ ڈیسک رسول چوکی کا افتتاح کر دیا

    ڈی پی او منڈی بہاءالدین نے فرنٹ ڈیسک رسول چوکی کا افتتاح کر دیا

    انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب سردار علی خان کے ویژن کے مطابق چوکی رسول علاقہ تھانہ صدر میں کھلی کچہری، فرنٹ ڈیسک چوکی رسول افتتاح .ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرا کی چوکی رسول کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنے. کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے احکامات جاری کیے گئے. شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے:ڈی پی او انور سعید کنگرا

    منڈی بہاؤالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 4 فروری 2022)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے چوکی رسول میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، کھلی کچہری میں گردو نواح کے علاقہ کی عوام الناس سے درخواستیں موصول کر کے ان کے حل کے لئے فوری طور پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے اور کچھ درخواستوں کو موقع پر حل کر دیا گیا.

    کھلی کچہری میں سرکل صدر کے ڈی ایس پی، ایس ایچ او، درخواست گزار، معززین شہر، میڈیا نمائندگان ،نمبرداران اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ڈی پی اوانور سعید کنگرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد پولیس اور عوام کے مابین فاصلوں کو ختم کرنا، عوام الناس کے مسائل کو سننا ان کا مناسب حل، بروقت کاروائی اور جلد از جلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے تاکہ عوام الناس کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچایا جا سکے.

    عوام الناس کے لئے پولیس افسران کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں،عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے پولیس اپنے تمام تر وسائل اور اختیارات بروئے کار لارہی ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہ کی جائیگی، مزید برآں ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ضلع بھر سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.

    بعدازں ڈی پی او انور سعید کنگرا نے چوکی رسول میں قائم کئے گئے فرنٹ ڈیسک کا افتتاح کیا انکا کہنا تھا کہ تھانوں کے بعد پولیس چوکیوں کو آن لائن سسٹم سے منسلک کیا جا رہا یے، اور یہاں جدید کمپیوٹرائزڈ سہولیات عوام کو مسیر ہوں گی.

  • منڈی بہاءالدین کی ضلعی انتظامیہ تبدیل، نئے افسران تعینات

    منڈی بہاءالدین کی ضلعی انتظامیہ تبدیل، نئے افسران تعینات

    ضلع منڈی بہاءالدین کی انتظامیہ تبدیل، نئے افسران تعینات. محمد شاہد ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین، انور سعید طاہر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور کاشف جلیل اسسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین تعینات. نوٹیفکیشن جاری. تمام افسران نے اپنے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا.

    منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 25 دسمبر 2021) ضلع منڈی بہاءالدین میں بڑی تبدیل، ضلعی عہدوں پر نئے افسران کی تعیناتی. محمد شاہد بطور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین، انور سعید طاہر بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین اور کاشف جلیل بطور اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین تعینات. نوٹیفکیشن کے بعد تمام افسران نے اپنے عہدوں کے چارج سنبھال کر کام کرنا شروع کر دیا.

    یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں: راتوں رات ضلعی افسران تبدیل

    اس سے پہلے طارق علی بسرا طور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین تعینات تھے. 10 ماہ تک ڈپٹی کمشنر رہنے والے طارق علی بسرا نے 2 ستمبر 2020 کو اپنے عہدے کا چارج لیا تھا اور 30 نومبر 2021 کو طارق علی بسرا کو توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہونے پر تبدیل کر دیا گیا تھا. جبکہ انکی جگہ پراحسان الحق ضیاء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین کا عارضی چارج دیا گیا تھا.

    یہ بھی پڑھیں: طارق علی بسرا ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین تعینات، نوٹیفکیشن جاری

    اس سے پہلے ساجد حسین کھوکھر بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین تعینات تھے. 5 ماہ تک ڈی پی او منڈی بہاءالدین رہنے والے ساجد حسین کھوکھر نے 15 جون 2021 کو اپنے عہدے کا چارج سمبھالا تھا. انکا تبادلہ 30 نومبر 2021 کو کیا گیا تھا. جبکہ انکی جگہ پر ایس ایس پی انویسٹییگیشن انور سعید طاہر کو ڈی پی او منڈی بہاءالدین کا اضافی چارج دیا گیا تھا.

    یہ بھی پڑھیں: کاشف جلیل منڈی بہاءالدین کے نئے اسسٹنٹ‌کمشنر تعینات
    یہ بھی پڑھیں: انور سعید طاہر ڈی پی او منڈی بہاءالدین تعینات، نوٹیفکیشن جاری

    اس سے پہلے امتیاز علی بیگ بطور اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین تعینات تھے. 5 ماہ تک ڈی پی او منڈی بہاءالدین رہنے والے ساجد حسین کھوکھر نے 15 جون 2021 کو اپنے عہدے کا چارج سمبھالا تھا. انکا تبادلہ 30 نومبر 2021 کو کیا گیا تھا. جبکہ انکی جگہ پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار کو اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین کا اضافی چارج دیا گیا تھا.

  • منڈی بہاؤالدین پولیس کے قومی رضاکاران میں 77 لاکھ کے چیک تقسیم کئے گئے

    منڈی بہاؤالدین پولیس کے قومی رضاکاران میں 77 لاکھ کے چیک تقسیم کئے گئے

    منڈی بہاؤالدین/ پولیس قومی رضاکاران میں چیک تقسیم کئے گئے. ٹی اے بل اور وردی الائونس کے واجبات بذریعہ کراس چیک 77 لاکھ 15 ہزار 100 روپے کی خطیر رقم تقسیم کی گئی

    منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 7 جولائی 2021) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین ساجد حسین کھوکھر نے تھانہ جات میں تعینات پولیس قومی رضا کاران کو ٹی اے بل اور وردی الائونس کے واجبات بذریعہ کراس چیک تقسیم کئے، قومی رضاکاران پولیس فورس کا حصہ ہیں پولیس ان قومی رضاکاروں کے ساتھ ملکر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں.

    پولیس قومی رضا کاران نے ہر موقع پر منڈی بہاؤالدین پولیس کا ساتھ دیا جہاں بھی کوئی سپیشل ڈیوٹی آئی جیسے کہ الیکشن، محرم الحرام، رمضان المبارک ودیگر ان قومی رضاکاران نے منڈی بہائوالدین پولیس کا بڑھ چڑھ کا ساتھ دیا ہے۔ ضلع بھر کے تھانوں میں تعینات 292قومی رضاکاران میں 77 لاکھ 15 ہزار100 روپے ٹی اے بل کے چیک تقسیم کیے گئے ہیں۔پولیس قومی رضاکاران اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے سرانجام دے رہے ہیں.

    292اہلکار منڈی بہاؤالدین پولیس کے ساتھ رضاکارانہ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، قومی رضاکاروں کی منڈی بہاؤالدین پولیس اور عوام کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں ان کی ویلفیئر کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا.

  • ڈی پی او منڈی بہاوالدین ساجد حسین کھوکھر کی دفتری عملہ سے پہلی میٹنگ

    ڈی پی او منڈی بہاوالدین ساجد حسین کھوکھر کی دفتری عملہ سے پہلی میٹنگ

    منڈی بہاوالدین: ساجد حسین کھوکھرPSP نئے ڈی پی او منڈی بہاوالدین تعینات. چارج لینےکے بعد دفتری عملہ کیساتھ پہلی میٹنگ

    منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 17 جون 2021) آزاد ریاست کے آزاد شہری ہونے کے ناطے ساجد حسین کھوکھر ڈی پی او منڈی بہاوالدین نے انگریز دور کی سلامی لینے سے انکار کر دیا۔ سلامی و پروٹوکول کے بجائے عوام کی فلاح و بہبور کو ترجیح دی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر PSP نے ضلع منڈی بہاوالدین میں بطور DPO چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔

    منڈی بہاوالدین: تمام سرکلز ہائے کے SDPO’s SHO’s و دفتری عملہ سے میٹنگ کی جس میں عوام کی خدمات و جرائم پیشہ افراد کیخلاف مل جل کر ٹیم ورک کرنے پر تبادلہ خیال۔ اہلیان منڈی بہاوالدین کیطرف سے نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او کا خیر مقدم ۔مبارکباد۔و نیک تمنآوں کا اظہار کیا گیا۔ آپ کی خدمت کیلئے ہر دم کوشاں

  • تحصیل کونسل منڈی بہاوالدین میں دھان کی فصل کی زرعی مشینری و آلات کی نمائش کا افتتاح کر دیا گیا

    تحصیل کونسل منڈی بہاوالدین میں دھان کی فصل کی زرعی مشینری و آلات کی نمائش کا افتتاح کر دیا گیا

    منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 09 مارچ 2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت 50فیصد سبسڈی پر زرعی مشینری و آلات کی فراہمی شعبہ زراعت کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی، دور حاضر کے پیش نظر موجودہ حکومت کے دور میں جس تیزی سے کاشت کاروں کی فلاح و بہبود کیلئے زرعی شعبے میں جدت لانے کیلئے جو کاوشیں کی گئی ہیں اس سے ہر کسان خوشحال ہو گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آ ج یہاں تحصیل کونسل کے لان میں دھان کی فصل کی زرعی مشینری و آلات کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

    اس موقع پر ڈائریکٹرز زراعت (توسیع) گوجرانوالہ ڈویژن جاوید اقبال ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال، کسان بورڈ کے نمائندوں، کسانوں اور زمینداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنرطارق علی بسرا نے زرعی مشینری و آلات کا دلچسپی سے جائزہ لیا اور زرعی ماہرین سے ان کے امورز سے متعلق سوالات بھی کئے اور اس ضمن میں وہاں پر موجود کسانوں کے ساتھ مل کر زرعی ماہرین کی آراءکو توجہ سے سنا ۔

    انہوں نے کہاکہ زراعت کے شعبے میں ہم جدید ٹیکنالوجی اپنا کر ہی آگے جا سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت زرعی عشبے کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے کاشت کاروں کو50فیصد سبسڈی پر قرعہ اندازی کے ذریعے منظور شدہ زرعی مشینری و آلات فراہم کر رہی ہے جس کے استعمال سے کسان اپنی اوسط پیداوار میں زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سب وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے مشکور ہیں کہ جن کی کاوشوں سے زرعی شعبے کو جدید ٹیکنالوجی پر استوار کیا جارہا ہے جس سے ملکی زرعی معیشت کو فروغ ملے گا اور کسان خوشحال ہو گا۔انہوں نے مذید بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت ملک بھر کے کسانوں اور کاشت کاروں کو سبسڈی پر منظور شدہ اقسام کے بیج بھی فراہم کئے جا رہے ہیں۔

    بعد ازاں ضلع کونسل ہال میں منعقدہ سیمینار سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو توقیر الیاس چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ کسانوں کو جتنا زیادہ ریلیف حاصل ہو گا ملک اتنا زیادہ ترقی کرے گا۔

    ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گوجرانوالہ ڈویژن جاوید اقبال نے کہا کہ جدید زراعت ٹیکنالوجی کی مرہوں منت ہے اور ہمیں زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے جدید ریسرچ کی روشنی میں زرعی شعبے کو فروغ دینا ہے۔ مشینی کاشت جہاں لیبر کے مسائل کو کم کرتی ہے وہیں بہتر پیداوار میں انتہائی معاون ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کاشت کاروں خصوصاً چھوٹے کاشت کاروں کی فلاح و بہبود پر توجہ دے رہی ہے۔