نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) منڈی بہاؤالدین سید عبدالرحیم شیرازی نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
پولیس لائن پہنچنے پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی دی جس کے بعد انہوں نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
ڈی پی او منڈی بہاؤالدین وسیم ریاض کا تبادلہ کر دیا گیا
ڈی پی او سید عبدالرحیم شیرازی نے اپنے فرائض سنبھالتے ہی ضلع میں امن و امان کی برقراری، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور میرٹ کی بنیاد پر پولیس خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ضلعی پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈی پی او سید عبدالرحیم شیرازی کا استقبال کیا گیا اور ان کی قیادت میں پولیس فورس مزید موثر انداز میں عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔
