منڈی بہاءالدین میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے.
چند روز قبل زلزلے سے متعلق پیش گوئی بھی کی گئی تھی.
منڈی بہاءالدین میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے.
چند روز قبل زلزلے سے متعلق پیش گوئی بھی کی گئی تھی.
پنجاب حکومت نے 33 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین اور پھالیہ کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ شاہد بشیر کو جنرل اسسٹنٹ ریونیو لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ انہیں اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسورس لاہور کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ ضحی باسط کو اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی محمد شکیب سرور، اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا مرزا راحیل بیگ، اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال محمد عارف قریشی، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عرفان مارٹن، اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر نعمان محمود، اسسٹنٹ کمشنر یزمان منڈی رضوان اشرف، اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمر سرور، اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کامران اشرف، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ فضیل مدثر اوراسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ احسن ممتاز کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.
اسسٹنٹ کمشنر جنرل گوجرانوالہ فرخ محمود کو اسسٹنٹ کمشنر جھنگ، اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد رب نواز کو اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی میاں مراد کو اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد، اسسٹنٹ کمشنر نارووال سلمان قیوم کو اسسٹنٹ کمشنر میانوالی، اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں میں اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر نارووال ، ساجدہ رزاق کو اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ساہیوال صدف اکبر کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ، اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی وحید حسن کو اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ، نرجس خاتون جعفری کو اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان عمران رفیق کو اسسٹنٹ کمشنر یزمان منڈی، اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور غلام مصطفیٰ جٹ کو اسسٹنٹ کمشنر بہاول تعینات کیا گیا ہے۔
ندیم ارشد کو اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور، ثمینہ بشیر کو اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ، اقصیٰ امتیاز کو اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال، عامر لیاقت کو اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ملتان زوہیب کریم کو اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین ندیم بلوچ کو اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد، شاہد اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر خیر پور ٹامیونوالی اور اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسورس لاہور عدنان بشیر کو اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین تعینات کردیا گیا.
اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد راشد اقبال کو محکمہ سروسز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسورس لاہور عدنان بشیر کو اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر خیرپور ٹیموں والی محمد اکمل کی خدمات سی ای او لاہور پارکنگ کمپنی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
ایم پی اے محترمہ حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کی گئی ہیں جن کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
منڈی بہاءالدین(سید وسیم شاہ) جیلوں کے قیدیوں کاریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ہے تاکہ ان کو تمام سہولیات اوررعایات بروقت مل سکے اور کوئی بھی قیدی اپنی سزا سے ایک دن بھی زائد جیل میں نہ رہے۔انہوں کہا کہ منڈی بہاءالدین جیل کے سپرٹنڈنٹ حق نواز کی کاوشوں سے مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔
جیل کا کچن جو کہ صحت وصفائی سے پہلے سے بہتر اپ گریڈ کرکے جدید انداز میں تعمیر کیا گیا ہے۔ووکیشنل ٹریننگ سنٹر جس میں قیدیوں کو عصرحاضر کی سکلز سکھائی جارہی ہیں جس میں اے سی فریج،ٹیلرنگ،موٹرمیکنک، کمپیوٹرلیب شامل ہیں اسکے علاوہ جیل میں اپنی مددآپ کے تحت خواتین کیلئے ہسپتال کی تعمیر شامل ہے۔
دو سال سے خراب ایمبولینس اورکیری ڈبہ کی مرمت کرواکے اس کوقابل استعمال بنایا گیاہے۔اور سب سے بڑھ کر جیل میں ٹنل فارمنگ شروع کی گئی ہے جس سے تازہ پھل اور سبزیاں بروقت دستیاب ہوں گی۔ایم پی اے محترمہ حمیدہ وحیدالدین نے مہمانوں کی کتاب میں جیل سپرٹنڈنٹ حق نواز اور انکی ٹیم کے ان اقدامات کو سراہا ہے اور ان کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
منڈی بہاءالدین کے علاقے تھانہ پھالیہ کی حدود میں واقع گاؤں دھول رانجھا میں امام مسجد پر تشدد کے واقعے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین وسیم ریاض خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔
امام مسجد محمد اسلم کو مقامی افراد نے اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب ایک حالیہ نمازِ جنازہ کے انتظامات پر اختلافات پیدا ہوئے۔ متاثرہ خاندان کے مطابق، جنازہ مرحومہ کی وصیت کے مطابق کدھر شریف کے پیر صاحبان سے پڑھوایا گیا، جس پر بعض افراد نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور امام مسجد کو موردِ الزام ٹھہراتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا
ڈی پی او کے حکم پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان میاں اسد وغیرہ کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، تفتیش جاری ہے اور مقدمے کو میرٹ پر یکسو کیا جائے گا۔ متاثرہ امام مسجد کو مکمل انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، اور اس واقعے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے گندم کے حوالے سے ممکنہ بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا پر یہ بات گردش کر رہی ہے کہ ایک من گندم کی قیمت ایک پیزا کی قیمت کے برابر ہو گئی ہے۔
حکومتی پالیسی کی وجہ سے کسان کی گندم کوئی نہیں خرید رہا۔ گندم کی قیمت دو ہزار روپے تک آگئی۔ کسان گندم اگانا چھوڑ دے گا۔ اگر کسان گندم نہیں اگاتا تو 2 سے 3 کھرب روپے کی گندم باہر سے درآمد کرنی پڑے گی۔
پنجاب میں گندم کی قیمت گر گئیں
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ اور بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم نے گندم کی قیمت، ملکی شرح نمو اور پیٹرولیم کی قیمتوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کی قیمت میں 100 روپے فی من کمی سے پورے ملک کے کسانوں کو 75 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، جبکہ پنجاب کے کسانوں کو 75 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔
مزمل اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ قیمت پر کسانوں کو فی من 1200 روپے کا نقصان ہو رہا ہے جو کہ پنجاب کے کسانوں کا 600 ارب روپے اور باقی ملک کے کسانوں کا 300 ارب روپے بنتا ہے۔
منڈی بہاءالدین: تھانہ صدر کی حدود میں پولیس مقابلہ. ڈکیتی و رابری کی سنگین وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ ڈکیت واسب گرفتار
منڈی بہائوالدین: مسلح ڈاکو نقدی چھین کر چیلیانوالہ کی طرف فرار ہوئے. پولیس پارٹی کے تعاقب کرنے پر مسلح ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ. فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار.
منڈی بہاءالدین: گرفتار ملزم کی شناخت وسیب ولد اللہ یار ساکن کھوکھرانوالی کے نام سے ہوئی. ملزم کے قبضے سے چھینی گئی نقدی اور دستاویزات برآمد
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاءالدین محمد ندیم شوکت نے سپرنٹنڈنٹ جیل حق نواز اور سینئر سول جج طارق محمود کہوٹ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا.
جیل آمد پر سپرنٹنڈنٹ جیل حق نواز نے جیل افسران کے ہمراہ جج صاحبان کا شاندار استقبال کیا ،اس موقع پر جیل کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنرز پیش کیا اور سلامی دی. معزز ججز نے جیل کی مختلف بیرکوں چکیوں لنگر خانے ہسپتال اور ڈسپنسری کا وزٹ کیا اور ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی ۔
انھوں نے ” جیل اسیران ہنر مند پروگرام “کے تحت موٹر سائیکل مکینک ، ٹیلرنگ اور بجلی کے بلب بنانے کے یونٹس کا بھی دورہ کیا اور اسیران کو کام کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ۔ قیدیوں کو دیئے جانے والے کھانے کا معیار چیک کیا اور صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا ۔
جیل کے قیدیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے نوعمر قیدیوں کے تمام مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ جیل میں صفائی ستھرائی اور قیدیوں کو فراہم کئے جانے والے کھانے کے اعلی معیار کو سراہا اور جیل کے شاندار انتظامات پر سپرنٹنڈنٹ جیل حق نواز کو شاباش دی اور ان کے کام کی تعریف کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث 8 قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر نگرانی گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر منڈی بہاءالدین میں ثقافتی دن جوش و خروش سے منایا گیا۔ جس میں پرنسپل سپیشل ایجوکیشن سنٹر منیر حسین، اساتزہ، خصوصی بچوں اور والدین نے بھر پور شرکت کی۔
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 15 اپریل 2025 ) سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں خصوصی طلباء و طالبات کی جانب سے سٹالز لگائے گئے تھے، جہاں پنجاب و مقامی ثقافت، لباس، پکوان، زبان، رہن سہن کو خوبصورت انداز میں اجاگر کیا گیا جبکہ پنجابی ثقافت کے ساتھ دوسرے صوبوں کی ثقافت کو بھی خوب اجاگر کیا گیا۔
اس موقع پر پرنسپل سپیشل ایجوکیشن سنٹر منیر حسین کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر ثقافی دن منایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ثقافت، زبان اور رسم و رواج دنیا کی قدیم تہذیبوں میں سے ایک ہے۔ پگڑی، لباس اور ہمارے پہناوے دنیا بھر میں ہماری شناخت کا ذریعہ ہیں۔
پرنسپل سپیشل ایجوکیشن سنٹر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی ثقافت محبت، امن، خوشی، مہمان نوازی اور روحانیت کا حسین امتزاج ہے۔ آج کے دن کو منانے کا مقصد بچوں اور نوجوان نسل میں اپنی زبان، لباس اور ثقافت سے روشناس کرانا اور آنے والی نسلوں تک اپنی ثقافت کو منتقل کرنا ہے اور انہیں یہ آگاہ کرنا کہ ہماری ثقافت ہمارا فخر اور مان ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات آٹھ روپے پچاس پیسے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت اوگرا کی سفارشات کے بعد قیمتوں کا فیصلہ آج کرے گی۔ 16 اپریل سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 50 پیسے کمی کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اگلے 15 دنوں تک 6.96 روپے سستا ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق مٹی کا تیل 7.47 روپے اور لائٹ ڈیزل 7.21 روپے سستا ہو سکتا ہے۔ اوگرا قیمتوں سے متعلق حتمی تجاویز آج حکومت کو بھجوائے گا۔ وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت ٹیکس کی شرح میں اتار چڑھاؤ کر کے تجاویز میں تبدیلی کا آپشن بھی استعمال کر سکتی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مارچ میں حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی شرح میں اضافہ کیا تھا۔ گزشتہ ماہ پٹرولیم کی قیمتیں برقرار رکھتے ہوئے بجلی پر ریلیف کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔
لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ہے۔ حادثے میں گیارہ لاشیں نکال لی گئی ہیں جن میں سے چار کی شناخت پاکستانیوں کے طور پر ہوئی ہے۔ 3 کا تعلق ضلع منڈی بہاءالدین سے ہے.
لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے وزارت خارجہ کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشتی کو حادثہ 12 اپریل کو مشرقی لیبیا کے شہر سرتے کے قریب ہاروا ساحل پر پیش آیا۔
یونان کشتی حادثہ، لیک آڈیو نے یونانی حکام کی بے حسی بے نقاب کر دی
جائے حادثہ سے اب تک گیارہ لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں سے چار پاکستانی ہیں۔ پاکستانی سفارت خانے کی ایک ٹیم نے واقعے کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کے لیے سیریت شہر کا دورہ کیا اور قومی دستاویزات سے چار لاشوں کی شناخت پاکستانیوں کے طور پر کی ہے۔
ان میں سے تین کا تعلق منڈی بہاءالدین اور ایک کا گوجرانوالہ سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق زاہد محمود ولد لیاقت علی کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے جبکہ سمیر علی ولد راجہ عبدالقدیر، سید علی حسین ولد شفقت الحسین اور آصف علی ولد نذر محمد کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔
اس کے علاوہ دو لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، پانچ لاشیں مصری شہریوں کی ہیں۔ پاکستانی سفارتخانہ حادثے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔