اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون سے منڈی بہاؤالدین میں ہسپتال کی تعمیر کا آغاز ہو گیا

mandi bahauddin news today
Share

Share This Post

or copy the link

اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون سے ضلع منڈی بہاؤالدین میں اوورسیز جدید اسپتال کی تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال کی تعمیر کا آغاز کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ (پی پی اے ٹی) کے چیئرمین اور سماجی کارکن ناصر عباس تارڑ نے اپنے اوورسیز پاکستانی ساتھیوں کے تعاون سے ضلع منڈی بہاولدین میں متعدد سماجی کام کروائے ہیں۔ انہوں نے تعلیم پر کسی کے لیے پروگرام کے تحت مفت کتابیں فراہم کیں، غریب بچوں کی فیس ادا کی، گاؤں میں طبی امداد فراہم کی ، مختلف دیہاتوں میں قبرستانوں کی چاردیواری تعمیر کروائی اور اخوت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بلا سود قرضے فراہم کیے۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہائوالدین میں ہسپتال کابنانے کا منصوبہ

پی پی اے ٹی کے چیئرمین نے منڈی بہاؤالدین میں اوورسیز اسپتال کی تعمیر کے منصوبے کے حوالے سے 24 ستمبر کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔ جس کا مقصد دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کی حب الوطنی اور رفاعی خدمت کو سراہنا ہے۔ فرانسیسی ارکان پارلیمنٹ اور مقامی کونسلوں کے نمائندوں کو زندہ قوم کا نمونہ پیش کرنا ہے۔

واضع رہے کہ گزشتہ دنوں سیاسی سماجی راہنماؤں راجہ علی اصغر اور نعیم چوہدری کے اشتراک سے سیلاب زدگان کی بحالی کیلے فنڈ ریزنگ پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس پر فرانسیسی پارلیمنٹ کے رکن کارلوس مارٹن اور مقامی پیری فیت میئر پاکستانیوں کے جزبہ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

پی پی اے ٹی کے چیئرمین اور سماجی کارکن ناصر عباس تارڑ کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے اپنی ترجیحات کو بدل کر خدمت خلق پر توجہ مرکوز کرلی ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون سے منڈی بہاؤالدین میں ہسپتال کی تعمیر کا آغاز ہو گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!