کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: جنوبی افریقا کی پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ جاری ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس جنوبی افریقا کے کپتان کوئنٹن ڈی کاک نے جیت کر خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پہلی بار ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے وہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے پاکستان کے چھٹے کم عمرترین کپتان ہیں۔ اس سے قبل بابراعظم ان فٹ ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کوئی بھی میچ نہیں کھیل پائے تھے، ان کی جگہ ٹی ٹوئنٹی کی قیادت شاداب خان اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت محمد رضوان نے کی تھی۔

پاکستان کی جانب سے اوپننگ بلے باز عمران بٹ اور لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی ڈیبیو کررہے ہیں جب کہ حسن علی کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ عمران بٹ کو بیٹنگ کوچ یونس خان اور نعمان علی کو لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ٹیسٹ کیپ پہنائی۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کے اسپنر تبریز شمسی کی انجری کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ واضح رہے دونوں ٹیمیں کراچی میں اس سے قبل آخری بار 2007 میں مدمقابل آئی تھیں جس میں مہمان ٹیم 160 رنز سے سرخرو ہوئی تھی جب کہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ لاہور میں ہوا تھا جو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!