گلوکار زین ملک پاکستان آرہے ہیں؟ برطانوی ہائی کمشنر نے اشارہ دیدیا

Zayn Malik - Zyan Malik
Share

Share This Post

or copy the link

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کی پاکستان آمد کا عندیہ دے دیا ہے۔ جین میریٹ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ X (سابقہ ٹویٹر) پر بی بی سی کا ایک مضمون پوسٹ کیا جس میں پاکستانی بینڈ ‘اور’ کے ساتھ برطانوی گلوکار زین کے کام کو اجاگر کیا گیا تھا۔

اس آرٹیکل کو پوسٹ کرکے جین میریٹ نے دنیا کے مشہور گلوکار زین ملک کے پاکستان آنے کی طرف واضح اشارہ دیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’آپ کے دورہ پاکستان کی منصوبہ بندی کرنے کا وقت آگیا ہے، زین ملک اور بینڈ ’اور‘ کا تعاون سب کو پسند آیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی میوزک بینڈ ‘اور’ نے 10 جون 2023 کو گانا ‘تو ہے کہاں’ ریلیز کیا تھا جو پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی کافی مقبول ہوا تھا۔ اس گانے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے نوجوان گلوکاروں نے اس گانے کا اپ ڈیٹ ورژن بنانے کا سوچا۔

رواں سال 12 جنوری کو گانے ‘تو ہے کہن’ کا اپ ڈیٹ ورژن ریلیز کیا گیا جس میں پاکستانی میوزک بینڈ ‘اور’ کے نوجوان گلوکاروں کے ساتھ برطانوی گلوکار زین ملک نے بھی اردو میں گایا۔ زین ملک کی آواز میں اردو زبان میں گانا سننے کے بعد ان کے لاکھوں مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گانے کی ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
گلوکار زین ملک پاکستان آرہے ہیں؟ برطانوی ہائی کمشنر نے اشارہ دیدیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!