how to wash jewelry at home

چاندی کی جیولری کالی ہو گئی ہے ؟ ایسے آزمودہ طریقے جو زیورات کو پہلے جیسا نیا بنا دیں

سجنا سنورنا اورخوبصورت نظر آناخواتین کا پیدائشی حق ہوتاہے ۔ نئے زمانے میں جہاں ہر چیز میں جدت آچکی ہے وہیں خواتین اپنے بناؤ سنگھار میں جدت سے بھلا کیوں پیچھے رہیں اور جہاں بات آجائے بناؤسنگھار کی تو زیورات کے بغیر تو ہر فیشن ادھورا معلوم ہوتاہے ۔

ماضی میں سونے اور چاندی کے زیوارت ہی خواتین کا اصل زیورمانے جاتے تھے۔ اکثر چاندی کے زیورات رکھے رکھے کالے ہوجاتے ہیں اور ان کی چمک بھی مدہم ہو جاتی ہے۔

چاندی کے زیورات کو چمک دار کیسے بنائیں؟
اب آپ گھر بیٹھے اپنے چاندی کے زیورات کو باآسانی صاف اور چمک دار بنا سکتے ہیں جس کا آسان طریقہ ہم آپ کو بتائیں گے۔ اس کے لیے آپ کو نمک، بیکنگ سوڈا، ٹن ورق، زیتون کا تیل، لیموں کا رس اور سفید سرکہ درکار ہوگا ، جن کے استعمال سے آپ کے چاندی کے زیورات بالکل نئے ہو جائیں گے۔

طریقہ: نمک اور بیکنگ سوڈا:
ایک گلاس نیم گرم پانی میں نمک اور بیکنگ سوڈا ملا کراس میں 2 چمچے نمک اور بیکنگ سوڈا ملائیں۔ کچھ دیر بعد اس میں 5 منٹ کے لیے اپنی چاندی کی جیولری ڈال کر نکال لیں، آپ کی جیولری چمک دار ہوجائے گی۔

زیتون کا تیل اور لیموں کا رس:
آدھے کپ پانی میں لیموں کا رس ایک چمچہ زیتون کا تیل ملائیں۔ اب اس کو ایک برتن میں ڈال دیں، ایک کپڑے کو اس پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں اور اس کو چاندی کی جیولری کے اوپر پھیریں، اس طرح سے یہ بالکل نئی جیسی نظر آنے لگے گی۔

سفید سرکہ اور بیکنگ سوڈا:
ایک برتن میں آدھا کپ سفید سرکہ اور 2 چمچے بیکنگ سوڈا ڈال کر چاندی کیجیولری کو 2 سے 3 گھنٹے تک اس میں چھوڑ دیں، بالکل صاف ستھری اور چمکدارہوجائیں گی.

اپنا تبصرہ لکھیں