گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ضلعی انتظامیہ منڈی بہاوالدین کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے حوالے سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائےخواتین میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی نے سیمینار کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عتیق الرحمٰن، پرنسپل خواتین کالج مسز توقیر، سپیشل ایجوکیشن سنٹر سمیت اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد بھی موجودتھی۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 08 مارچ 2024) ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک و قوم کا نام روشن کر سکتی ہیں، خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے پاکستان میں اب تک ہونے والی پیش رفت شاندار ہے۔ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی رہنمائی میں خواتین کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے بھرپور کوشش کر رہی ہے ۔

موجودہ حکومت خواتین کی ترقی اور ان کے تمام شعبہ ہائے زندگی میں کردار کو اجاگر کرنے پر اپنی تمام توجہ اور وسائل کو مرکوز کئے ہوئے ہے اور موجودہ حکومت کے موثر اقدامات کی وجہ سے معاشرے میں خواتین کو اپنی پسند کے ہر شعبے میں کام کرنے کی مکمل آزادی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستانی خواتین دن بدن ہرشعبے میں قوم کا سرفخر سے بلند کررہی ہیں۔

ڈی پی او رضاصفدر کاظمی کا کہنا تھا کہ خواتین کی عزت و توقیر ہمارا معاشرتی ہی نہیں دینی فریضہ بھی ہے۔ قرآن پاک میں آج سے کئی سو سال پہلے سورة النساء کا نزول اور اسلام میں عورت کے حقوق بتا کر عورت کو وہ حقوق عطا کئے ہیں جن کا مغربی معاشرہ آج متلاشی ہے۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سیمینار میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے بچوں نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے جس کو وہاں حاضرین نے خوب محظوظ کیا۔ تقریب میں اپنے اپنے شعبوں میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی سربراہی میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے آگاہی واک بھی منعقد کی گئی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!