رائے ونڈ: تبلیغی جماعت کے اجتماع کا دوسرا مرحلہ کل (جمعرات) سے رائیونڈ میں شروع ہوگیا۔ اجتماع کے حلقہ نمبر 2 میں گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ، حافظ آباد کے اضلاع شامل ہوں گے۔
حلقہ نمبر 9 میں پورا صوبہ گلگت بلتستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، بٹگرام، حلقہ نمبر 14 میں بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، لودھراں کے اضلاع شامل ہیں۔ حلقہ نمبر 16 میں کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی، کرم شامل ہیں۔ حلقہ نمبر 17 میں مردان، صوابی، مالاکنڈ جنوبی شامل ہیں۔
جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے لیے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ کا پاجیان میں مرکزی کنٹرول روم ہے۔
اجتماع کا آغاز نماز ظہر کے بعد افتتاحی بیان سے ہوگا اور منگل کی صبح اختتامی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ اس اجتماع میں 500,000 سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔
