اہلسنت والجماعت اور سنی علماء کونسل کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد

lover youth force phalia
Share

Share This Post

or copy the link

ملک بھر کی طرح منڈی بہاؤالدین میں بھی اہلسنت والجماعت اور سنی علماء کونسل کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک عظیم الشان ریلی ضلعی صدر راؤ محمد اشرف حسینی اور قاری ارشد چشتی کی قیادت میں نکالی گئی،ریلی شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی.

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 19 نومبر 2022) ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج زندہ باد،پاکستان زندہ باد ہم شہدا کی عظمت کو سلام کرتے ہیں اور دیگر نعرے درج تھے، ریلی کے شرکا کے پاک فوج کے حق میں نعروں سے فضاء گونج رہی تھی.

یہ بھی پڑھیں: پھالیہ میں پاک فوج لورز یوتھ فورس کی جانب سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی

سنی علما کونسل ضلع منڈی بہاؤ الدین کے صدر راؤ محمد اشرف حسینی، قاری ارشد چشتی،حافظ انور، قاری ذکاء اللہ، چوہدری علی گل سٹی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے جو اس کو کراس کرنے کی کوشش کرے گا اس کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا، اس سلسلہ میں پوری قوم متحد ہے اور ہم ایسے عناصر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو ں گے پاک فوج کے ہر فرد نے ملکی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ دہشتگردی کے خاتمے میں اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں ہم پاک فوج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے.

جو لوگ پاک فوج کے خلاف شرانگیزی پھیلا کر پاکستان مخالف قوتوں کو خوش کرنا چاہتے ہیں،وہ پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے،وہ صرف اپنے مفادات اور اقتدار کے لالچ میں پاکستان کا مفاد بھول چکے ہیں، پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کوئی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،پوری قوم کو پاک فوج پر فخر ہے اس موقع پر پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے لگائے گئے اور فضاء پاک فوج کے حق میں لگائے گئے نعروں سے گونجتی رہی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اہلسنت والجماعت اور سنی علماء کونسل کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!