منڈی بہاؤالدین اور ساہیوال کے پیف پارٹنر سکولوں کا کیو اے ٹی مکمل

school timing notification 2022
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) پیف کے تعلیمی منصوبوں فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن واؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام سے منسلک پیف پارٹنر سکولوں میں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

صوبہ بھر کے 7ہزار سے زائد پیف پارٹنر سکولوں کے 3لاکھ26ہزار167 طالب علموں کاٹیسٹ لیا جائے گا۔ پیف پارٹنر سکولوں میں 15فروری2023تک کیواے ٹی جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع منڈی بہاؤالدین اور ساہیوال کے 346 پیف پارٹنر سکولوں میں 14ہزار 987طالب علموں کاکیو اے ٹی بڑے احسن انداز میں مکمل ہو چکا ہے ۔

ضلع بھکر، گجرات، ملتان، پاکپتن، رحیم یار خان، سرگودہا اور سیالکوٹ میں 411 پارٹنر سکولوں کے 18ہزار 7 سو 47 طالب علموں کا ٹیسٹ آج کے روز مکمل کیا جائیگا۔ پیف انتظامیہ کی جانب سے پارٹنر سکولوں کے تعلیمی معیار کو جانچنے کیلئے ہر سال ٹیسٹ کا اہتمام کیا جاتا ہے اور یہ ٹیسٹ پارٹنرز سکولوں کی پیمنٹس کو برقرار رکھنے کے لیے بہت اہم ہے ۔

پہلی مرتبہ ٹیسٹ میں ناکام ہونے کی صورت میں پیف پارٹنر سکول کو وارننگ دی جاتی ہے ، دوسری مرتبہ ٹیسٹ میں ناکامی کی صورت میں پیف پارٹنرز کو 50 فیصد پیمنٹ کی ادائیگی کی جاتی ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین اور ساہیوال کے پیف پارٹنر سکولوں کا کیو اے ٹی مکمل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!