پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت تقریباً 400,000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت 5 ہزار 100 روپے اضافے سے 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے ہوگئی، اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 372 روپے اضافے سے 3 لاکھ 41 ہزار 906 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت اضافے کے بعد 4637 روپے ہوگئی، دوسری جانب بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 51 ڈالر مہنگا ہوکر 3770 ڈالر کا ہوگیا۔
