mandi bahauddin news in urdu today

منڈی بہاءالدین میں‌پانچ روزہ پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر02 اکتوبرسے 06 اکتوبر 2023 تک پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ لہذا تمام والدین سے اپیل ہے کہ وہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے پھول جیسے پا نچ سال تک کی عمر کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچا نے کیلئے پولیو کے حفا ظتی قطرے ضرور پلائیں۔ انہوں نے کہاکہ عملی اقدامات سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے۔ پولیو مہم کوکامیاب بنانا شہریوں اور ہم سب کا قو می فریضہ ہے۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 28ستمبر 2023 ) ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی کمپلیکس کے کانفرنس روم میں انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے انتظاما ت کا جائزہ لیتے ہو ئے کیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ خالق داد نسوانہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ڈاکٹر افتخار، ڈاکٹر شکیل اقبال بٹ، نمائندہ یونیسیف محمد اقبال، فوکل پرسن برائے ای پی آئی/پولیورافعہ ناہید سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

An epidemic of conjunctivitis spread in Mandi Bahauddin

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخارنے انسداد پو لیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ 02 اکتوبر سے 06 اکتوبر 2023 تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس ضمن میں مائیکرو اور میکروپلان تیار کر لیا گیا ہے۔ ضلعی اور تحصیل سطح پر متعلقہ سٹاف کو تربیت بھی فراہم کر دی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم میں 3 لاکھ 11 ہزار764 بچوں کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے اور محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں ضلع بھر میں دور دراز علاقوں میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائیں گی۔

پولیو مہم کے لئے محکمہ صحت کے 2،922 ورکرز پر مشتمل 70 فکسڈ ٹیمیں، 45 ٹرانزٹ پوائنٹس ٹیمیں، گھر گھر جانے والی 1،225 ٹیمیں، 70 یوسی ایم اوز جبکہ 242 ایریا انچارجز مقرر کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے بریفنگ سننے کے بعد کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہم سب کا اصل ہدف ہے، ضلع کے پولیو فری سٹیٹس کو برقرار رکھنے کے لئے ہر شخص محنت اور لگن سے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ انہوں نے ڈی ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی کی خود مانیٹرنگ کریں اور قطرے پلانے والی ٹیموں کی روزانہ کی بنیاد پر سکریننگ کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی علاقہ ایسا نہ رہے جہاں پولیو ٹیم نہ پہنچی ہو اور نہ ہی کوئی بچہ پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جانے سے محروم رہے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹارگٹس کے حصول کو ممکن بنائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں