ڈسڑکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین نے منشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان سے مبینہ رابطوں کا انکشاف ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔
منڈی بہاوالدین (نامہ نگار) ڈی پی او کے حکم پر پولیس اہلکاروں کے خلاف چارج شیٹ کر کے انکوائری شروع کردی گئی۔ معطل اہلکاروں میں ایک کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں۔
لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین ڈی پی او منڈی بہاءالدین تعینات
ڈی پی او احمد محی الدین کا کہنا تھا کہ انکوائری مکمل ہونے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ اہلکار تھانہ میانہ گوندل اور تھانہ گوجرہ میں تعینات تھے۔
تازہ خبروں کے سورس یعنی ذرائع تلاش کریں اور تازہ ترین اپڈیٹس سے لوگوں میں دلچسپی بڑھے