پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،3 من منشیات برآمد

hashish
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاؤالدین پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 125کلو گرام منشیات برآمد. منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں بدنام زمانہ 57منشیات فروش گرفتار. منڈی بہاؤالدین کو منشیات سے پاک کرنا مشن ہے:ڈی پی او انور سعید کنگرا

منڈی بہاؤالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 2 نومبر 2022)ڈی پی او انور سعید کنگرا کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے ضلع میں بڑے پیمانے پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 57 بدنام زمانہ منشیات فروشان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 125 کلو گرام چرس برآمد کر کے مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کئے۔

یہ بھی پڑھیں: بوسال: اوورسیز پاکستانی پر تشدد اور ویڈیو کا معاملہ، مرکزی ملزم سمیت متعدد ملزمان گرفتار

ڈی پی او انور سعید کنگرا نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع کو منشیات سے پاک کرنا مشن ہے اور اس ضمن میں ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو واضح ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ وہ منشیات فروشوں کے قلع قمع کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں.

ضلع میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرکے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میانہ گوندل پولیس نے 26 کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کئے جس پر ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل اور ان کی ٹیم کو 25 ہزار روپے نقد اور تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،3 من منشیات برآمد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!