پنجاب پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے جمعرات کو صوبے کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ درمیانے درجے سے موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی وارننگ جاری کی ہے۔
“جیسا کہ پاکستان کے محکمہ موسمیات (PMD) کی طرف سے مطلع کیا گیا ہےکہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں 17 سے 21 فروری بارش، پہاڑوں پر برف باری کاامکان ہے
دریں اثناء ملتان، بھکر، کوٹ ادو، لیہہ، راجن پور، اور ڈیرہ غازی خان میں 18 سے 19 فروری کے درمیان ہلکی سے درمیانی بارش/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔