پاسپورٹ پرنٹنگ کا بحران ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا

pakistani passport
Share

Share This Post

or copy the link

پاسپورٹ پرنٹنگ کا بحران ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا۔ لیمینیشن پیپر کی قلت کے بعد سیاہی کا ذخیرہ بھی ختم ہوگیا۔ متعلقہ کمپنی کی جانب سے سیاہی بھیجنے میں تاخیر کی وجہ سے بحرانی صورتحال پیدا ہوگئی، پاسپورٹ کی پرنٹنگ کے لیے سیاہی کی کھیپ 28 جولائی کو اسلام آباد پہنچے گی۔

ڈی جی پاسپورٹ کی جانب سے کسٹمز حکام کو خط لکھا گیا ہے جس میں انک کنسائنمنٹ کو فوری طور پر کلیئر کرنے میں تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ فنڈز کی کمی، کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس کی عدم ادائیگی کے باعث کسٹم کنسائنمنٹ فوری طور پر کلیئر نہیں ہوتی۔ پاسپورٹ کی پیداواری صلاحیت کو برقرار رکھنا مشکل ہے کیونکہ کنسائنمنٹ بروقت کلیئر نہیں ہوتے۔

28 جولائی کو آنے والی سیاہی کی کھیپ کو ترجیحی بنیادوں پر کلیئر کیا جائے۔ ڈی جی کی جانب سے خط میں مزید لکھا گیا کہ پاکستان کسٹمز تاخیر سے ادائیگی کی بنیاد پر سیاہی کی کنسائنمنٹ کو فوری طور پر کلیئر کرے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاسپورٹ پرنٹنگ کا بحران ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!