نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی 18 سال بعد پاکستان آمد

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد ایک روزہ اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے ڈھاکا سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی، جہاں سے انہیں انتہائی سیکیورٹی میں نجی ہوٹل روانہ کردیا گیا۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم ایک روز روم آئیسولیشن میں گزارے گی، ہوٹل میں قیام کے دوران کیوی کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کوویڈ ٹیسٹ ہوگا، رپورتس منفی آنے کی صورت میں انہیں پریکٹس کرنے کی اجازت ملے گی۔

دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شامل تینوں میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جب کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے 2003 میں آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد پاکستان اب تک 3 مرتبہ نیوزی لینڈ کی میزبانی کر چکا ہے تاہم یہ تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تھے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی 18 سال بعد پاکستان آمد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!