منڈی بہاوالدین: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی کوارڈنیٹر ناصر بٹ نے کہا یے کہ میاں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو پاکستان آمد ملکی سیاست میں نیاء سنگ میل ثابت ہوگا، پاکستان کی سءاست ایک نئے ترقی کے دور میں شامل یونے والی ہے مسلم لیگ ن کے ضلعی دفتر میں کارکنوں کی کارنر میٹنگ سے خطاب
منڈی بہاوالدین: پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی دفتر میں امیدوار قومی اسمبلی مشاہد رضا کی زیر صدارت منعقد ہونے والی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی کوارڈنیٹر ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگے لے جانے کے لئے ضروری ہے، میاں نواز شریف کو ملک کی قیادت سونپ دی جائے تاکہ ملک شاہراہ ترقی پر گامزن ہوسکے
مریم نواز نے ناصر بٹ کو منڈی بہاؤالدین سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹیر نامزد کر دیا
انکا کہنا تھا کہ ملک کے ساتھ ظلم کرنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا فقید المثال استقبال کر کے مخالفین اور دوسروں کو بتا دیں کہ نواز شریف جیسے مدبر سیاست دان ہی ملکی تعمیر و ترقی کا ضامن ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی کوارڈنیٹر مشاہد رضا امیدوار قومی اسمبلی نے کہا کہ لیگی کارکن اپنے قائد میاں نواز شریف کی آمد پر پر جوش ہیں.
اکیس اکتوبر محض نواز شریف کی واپسی کا دن نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان کی تاریخ کا دھارا بدلنے کا دن ہے، اس موقع پر سابق ایم پی اے محترمہ حمیدہ وحیدالدین، سابق ایم پی اے لیر سید طارق رضوی، سمیت مقامی قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی،