Maryam Nawaz nominated Nasir Butt as District Coordinator from Mandi Bahauddin

مریم نواز نے ناصر بٹ کو منڈی بہاؤالدین سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹیر نامزد کر دیا

نواز شریف کی وطن واپسی، مریم نواز نے ڈویژن اور ضلعی کوآرڈینیٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا۔ ناصر بٹ کو منڈی بہاؤالدین سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نامزد کر دیا۔

میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ڈویژن اور ضلعی کوآرڈینیٹرز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ ڈویثرنل کوآرڈینیٹرز میں خواجہ سعد رفیق کو راولپنڈی، ملک احمد خان کو گوجرانوالہ، رانا تنویر کو سرگودھا، خرم دستگیر کو فیصل آباد، جاوید لطیف ساہیوال، اویس لغاری کو ملتان، ایاز صادق کو بہاولپور، طلال چہدری خان کو ڈی جی خان، سعود مجید کو لاہور کے لیے ہنامزد کیا گیا ہے.

ضلعی کوآرڈینیٹرز میں عطا اللہ تارڑ، مصدق ملک اٹک، حنیف عباسی چکوال، صبا صادق کو راولپنڈی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ شیخ آفتاب گجرات، سائرہ افضل تارڑ سیالکوٹ، افنان اللہ نارووال، رانا مشہود گوجرانوالہ، ناصر بٹ منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد کے لیے پیر اشرف رسول کو نامزد کیا گیا ہے۔

سرگودھا کے لیے طارق فضل چوہدری، خوشاب کے لیے میاں افضل، میانوالی کے لیے رانا احسان، بھکر کے لیے شہباز بابر کو نامزد کیا گیا ہے۔ چنیوٹ کے لیے امجد شاہد، فیصل آباد کے لیے جعفر اقبال، عقیل نجم ٹوبہ ٹیک سنگھ، حامد حمید جھنگ کے لیے۔ رانا محمد حیات ننکانہ صاحب، شاہین خالد بٹ شیخوپورہ، سعود مجید لاہور اور رانا ارشد کو قصور کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اوکاڑہ کے لیے چوہدری تنویر، پاکپتن چوہدری اسد اشرف، ساہیوال ریاض الحق کو ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نامزد کیا گیا ہے۔ خانیوال شیخ فیاض، ملتان بریگیڈیئر بابر، لودھراں کامران مائیکل اور رحیم یار خان سے عبدالرحمن کانجو کو نامزد کیا گیا ہے۔ مظفر گڑھ کے لیے خلیل طاہر سندھو، لیہ شعیب بٹ، ڈی جی خان رانا محمود الحسن اور راجن پور کے لیے زیب جعفر کو نامزد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں