لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کسان ونگ کے نائب صدر مختار احمد بہاول نے 21 اکتوبر کو قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے سلسلے میں ایک بڑی ریلی نکالی جس میں کوآرڈینیٹر منڈی بہاؤالدین ناصر بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔
ناصر بٹ نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے ہمیشہ ملکی مفاد میں فیصلے کیے اور اب بھی ان کے آنے کا مقصد ملک میں خوشحالی کے دور کی طرف لوٹنا ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما مختار بہاول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کے مخلص رہنما ہیں۔
مریم نواز نے ناصر بٹ کو منڈی بہاؤالدین سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹیر نامزد کر دیا
جس نے میاں نواز شریف کے چاہنے والوں کا بڑا جلسہ کر رکھا ہے۔ جبکہ لیگی رہنما مختار احمد بہاول نے کہا کہ میاں نواز شریف واحد لیڈر ہیں جو ملک کو مہنگائی سے بچائیں گے کیونکہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ عوامی مفاد میں فیصلے کئے۔ جبکہ ان کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو منڈی بہاؤالدین سے ہزاروں لوگ میاں نواز شریف کے استقبال کے لیے مینار پاکستان پہنچیں گے۔