لاہور (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کیس میں گرفتار وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی۔
جسٹس شکیل احمد نے محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ اینٹی کرپشن سرکل آفیسر منڈی بہاؤالدین نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا۔محمد خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گئے.
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی اینٹی کرپشن کو محمد خان بھٹی کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے روک دیا گیا
وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، اینٹی کرپشن نے تفتیش مکمل کر لی ہے اور کوئی ریکوری نہیں ہوئی۔ درخواست گزار کو گرفتار کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔ عدالت نے محمد خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔
