muhammad khan bhatti

محمد خان بھٹی کے آبائی گھر منڈی بہاﺅالدین میں چھاپہ، اہم دستاویزات برآمد

ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کے آبائی گھر منڈی بہاؤالدین پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔

لاہور (اپنے نمائندے سے) اس دستاویز میں مختلف منصوبوں کی دستاویزات اور ان منصوبوں کے ٹھیکوں میں لی گئی رشوت کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ افسران کے ٹرانسفر پوسٹنگ کے کاغذات بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرپشن کا الزام، پرویز الہیٰ کا فرنٹ مین محمد خان بھٹی بلوچستان میں گرفتار

ترجمان نے کہا کہ محمد خان بھٹی کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں اور گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ جی او آر ون پر چھاپہ مار کر ایک کروڑ سے زائد رقم برآمد کی گئی جو کہ مختلف الماریوں اور درازوں میں چھپائی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں