motu patlu gang

موٹو پتلو ڈکیت گینگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، موٹرسائیکلیں، اسلحہ اور نقدی برآمد

منڈی بہاوالدین: بین الاضلاعی موٹو پتلو ڈکیت گینگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، موٹو پتلو گرفتار، 32 لاکھ برآمد. گرفتار موٹو پتلو سے 32 لاکھ روپے نقدی رقم،2 موٹرسائیکل اور 5 پستول برآمد، ڈی پی او کنگرا منڈی بہاوالدین

منڈی بہاوالدین:( ایم.بی.ڈین نیوز 8 دسمبر 2022) ملزمان بنک کے اے ٹی ایم مشینوں،میڈیکل سٹوروں اور دکاندار سمیت شہریوں کو لوٹتے تھے. گرفتار موٹو پتلو ڈکیت گینگ 36 سے زائد ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب ملزمان تھے، پولیس

یہ بھی پڑھیں: پاہڑیانوالی پولیس نے 6 رکنی پیٹر انجن اور موٹر چور گینگ گرفتار کر لیا

منڈی بہاوالدین: گرفتار ملزمان میں عثمان مغل عرف موٹو اور حسنین راجہ عرف پتلو شامل، تعلق اسلام آباد اور ملکوال سے ہے. موٹو پتلو دونوں ڈاکوؤں کو سی آئی اے پولیس نے منڈی بہاوالدین سے گرفتار کیا. تھانہ CIA پولیس کے ڈی ایس پی عامر شاہین سمیت دیگر پولیس کی بھاری نفری شامل،پولیس

اپنا تبصرہ لکھیں