rape

اندھے قتل کے 2مقدمات ٹریس، ملزمہ نے آشنا سے مل کر لڑکے کو قتل کیا

سی آئی اے پولیس ضلع منڈی بہاوالدین کی شاندار کارکردگی اندھے قتل کے 2مقدمات ٹریس ملزمان گرفتار. ملزمہ نے آشنا سے مل کر لڑکے کو قتل کیا تھا.

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 8 دسمبر 2022) کٹھیالہ سیداں کے رہائشی طیب علی کی ڈیڈ باڈی سیم نالہ شوگر مل سے ملی جس کا مقدمہ تھانہ سول لائن درج ہوا۔ اندھے قتل کا معمہ مقامی پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا اسی طرح موضع رنسیکے سے اسلم شاہد (ریٹائرڈ پاکستان نیوی)کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا۔جس کا مقدمہ تھانہ پاہڑیانوالی درج ہوا.

یہ بھی پڑھیں: شوگر مل نالہ کے قریب سے نوجوان کی نعش برآمد

وقوعہ کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی پی او انور سعید کنگرانے فوری نوٹس لیا او ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک محمد عامر شاہین گوندل ڈی ایس پی سی آئی اے کودیا جنہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتارکر لیا.

ملزمہ نے طیب سے جان چھڑوانے کے لیے ملزم سہیل کو ساتھ ملا کر باقائدہ منصوبہ بندی کر کے مقتول طیب کو اپنے گھر بلاکر پہلے بیحوشی کا انجیکشن لگایا اور پھر گلا دبا کر قتل کر دیا اور نعش لے جا کر سیم نالہ شوگر مل پھینک دی اسی طرح ملزم عمیر (بھتیجا مقتول)،ملزم عبدالرحمن و کو ٹریس کر کے گرفتار کیا.

یہ بھی پڑھیں: کٹھیالہ شیخاں: ملزمان نے نوجوان کو قتل کر کے نعش گندے نالے میں پھینک دی

دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ ملزم عمیر مقتول محمد اسلم شاہد کا سگا بھتیجا ہے۔جس نے پیسوں کے لالچ میں آکر اپنے دوست عبدالرحمن کو ساتھ ملا کراپنے سگے چچامحمد اسلم کو بذریعہ فائر قتل کر کے نعش نہر میں پھینک دی اور خود ہی مدعی بن کر اغواء کا مقدمہ درج کروا کر مغوی کو ڈھونڈنے کا ڈرامہ کرتا رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں