pahrianwali

پاہڑیانوالی پولیس نے 6 رکنی پیٹر انجن اور موٹر چور گینگ گرفتار کر لیا

پاہڑیانوالی پولیس نے 6 رکنی پیٹر انجن اور موٹر چور گینگ گرفتار کر لیا. 3 پیٹر انجن، 14 موٹرز برآمد۔مقدمات درج

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 3 نومبر 2022) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پاہڑیانوالی عبدالرحمان ڈوگہ اور انکی ٹیم کی زبردست کاروائی. پولیس نے 6 رکنی پیٹر انجن اور موٹر چور گینگ کو گرفتار کر لیا.

یہ بھی پڑھیں: پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،3 من منشیات برآمد

ملزمان عدیل، قاسم، الیاس، وحید، عمران اور احسان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی کا مال مسروقہ جن میں 03 پیڑز انجن، 14الیکڑک موٹرز برآمد کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی۔مزید تفتیش جاری۔

اپنا تبصرہ لکھیں