موبائل فون نیند کی بربادی کی اہم وجہ قرار

برطانوی تحقیقاتی رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ پوری دنیا میں بالخصوص نوجوانوں کی نیند کی بربادی کی اہم وجہ اسمارٹ فون ہیں۔

فرنٹیئرزان سائیکائٹری میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کنگز کالج لندن کے ایک ہزاز43 طلباء و طالبات کا سروے شائع ہوا ہے۔ اس میں آن لائن اور شخصی طور پر ان میں اسمارٹ فون استعمال کے عادات اور نیند کے معیار پر بات کی گئی ہے۔

دس سوالات سے ایک معیار اخذ کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ طالبعلم اسمارٹ فون کی کتنےعادی ہیں۔ اس پیمانے پر 40فیصد طلباء اسمارٹ فون کی شدید لت میں مبتلا پائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق رات کو سونے سے قبل موبائل فون کا استعمال نیند کے اوقات کو سنجیدہ حد تک متاثر کرتا ہے جبکہ 21سال سے کم عمر افراد میں یہ شرح 42 فیصد ہے تو 22 تا 25 سال کے افراد کا تناسب 34 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں