punjab police jobs 2022

مونگ پولیس مقابلہ میں 1 اشتہاری مارا گیا، 2 گرفتار

منڈی بہاؤالدین، مونگ پولیس مقابلہ۔ ایک اشتہاری مارا گیا۔ DPO احمد محی الدین کا آج منڈی بہاوالدین میں پہلا دن۔ آپریشن کو خود لیڈ کیا۔ بقول DPO صاحب، ایک اشتہاری مارا گیا اور دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انھوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ منڈی بہاؤالدین میں ڈکیتوں کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ ہلاک ہونے والے اشتہاری کا نام رضوان ماچھی سکنہ میانوال بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کو 22 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین ڈی پی او منڈی بہاءالدین تعینات

منڈی بہاءالدین پولیس مقابلہ میں 4 ملزم تھے جن میں سے ایک فرار، دو گرفتار اور فرار ملزم کی گولی لگنے سے ہلاک ہونے والا ملزم رضوان عرف رضو ولد محمد منشاء اپنے ہی ساتھی کی گولی سے ہلاک۔ ملزم رضوان عرف رضو درجنوں کیسس میں اشتہاری تھا۔ ٹک ٹاک اور واٹس اپ کے زریعے ایس ایچ او تھانہ کٹھیالہ حسنین گوندل اور زمینداروں کو تھریڈ کرتا تھا۔ ملزم کے ہلاک ہونے کے بعد 3 عدد کلیشن کوپ، ایک عدد پسٹل، سینکڑوں گولیوں کے خول، ایک پنجاب پولیس کی وردی برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان رضوان عرف رضو کے بیٹے تھے جن کے نام احتشام حسن ولد محمد رضوان اور وہاب حسن ولد محمد رضوان سکنہ میانوال رانجھا موقع سے گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ چاروں ملزم اپنے رشتے دار کاشف ماچھی کے گھر مونگ میں رہائش پزیر تھے۔ ایک عدد ہونڈا ون ٹو فائیو چوری شدہ موقع سے برآمد. ڈی ایس پی صدر سرکل عامر عباس شیرازی کی پریس کانفرنس

اپنا تبصرہ لکھیں